طبی ماہرین خطے کی بیماریوں بارے تحقیق کرکے حفاظتی اقدامات و سستے علاج کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں ۔وزیر صحت،ڈینگی فیور کے 80 کنفرم کیسز ہسپتالوں میں آئے ‘70کو علاج معالجہ کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ وفد سے گفتگو

جمعہ 10 نومبر 2006 16:25

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ اس خطے کی بیماریوں کے بارے میں تحقیق کریں اور ڈینگی وائرس ‘ ہیپاٹائٹس ‘ گیسٹرو اینڈانٹرائٹس او رٹائیفائیڈ وغیرہ کے بارے میں تحقیق کرکے حفاظتی اقدامات و سستے علاج کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں ۔طبی ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے کہا کہ صوبہ میں اب ڈینگی بخار کی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور اب تک صوبہ میں ڈینگی فیور کے 80 کنفرم کیسز علاج معالجہ کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں آئے جن میں سے 70کو علاج معالجہ کی مکمل سہولیات فراہم کرنے اور صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیاجبکہ آئندہ چندہفتوں میں اس پر مکمل کنٹرول کرلیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالو ں میں آنے والے مریضوں کو تشخیص و علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ اس سلسلے میں اگر کسی جگہ سے لاپرواہی یا کوتاہی کی شکایت آئی تو اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ۔ انہو ں نے کہاکہ اب تک پنجاب میں ڈینگی بخار سے نہ تو کوئی خطرناک صورتحال پیداہوئی ہے اور نہ ہی خوش قسمتی سے اس کے کسی مریض کی موت ہوئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اب ڈینگی بخار کے مریضوں میں بتدریج کمی آرہی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ کٹس مناسب مقدار میں فراہم کردی گئی ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں