دہشت گردی نے صحافیوں سمیت تمام طبقات کو بری طرح متاثر کیاہے،تسنیم قریشی

اتوار 10 جنوری 2010 13:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔10جنوری۔ 2010ء) وطن عزیز میں دہشت گردی کی افسوسناک کاروائیوں نے صحافیوں سمیت تمام طبقات کو بری طرح متاثر کیا اور اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔سرگودھا پریس کلب نے پہلے پانچ روزہ قائداعظم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور تسنیم احمد قریشی نے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحت مندر سرگرمیوں کو فروغ دے کر ملک دشمن قوتوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حالات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں پاکستانی قوم با ہمت اور جرات مند ہے وفاقی وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند صحافت کا فروغ ضروی ہے تا کہ ایک ترقی یافتہ اور با وقار قوم کی حیثیت سے بین الاقوامی سطح پر کردار ادا کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب نے مشکل حالات میں جمہوریت کی بحالی قانون کی بالا دستی دہشت گردی کے خلاف جنگ سماجی خدمات کے فروغ اور عوام کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کیا اس موقع پر تاجر میاں عبدالجبار‘بھائی عبدالرحمان ‘پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالرحمان ساہی‘میاں امجد جاوید ‘ چوہدری محمد اجمل ‘ چےئر مین انصاف فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف‘ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پریس کلب کے موجودہ عہدیداران نے فعال کردار ادا کر کے حقیقی معنوں میں صحافیوں اور معاشرے کی بھر پور خدمت کی ہے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات قائداعظم ایوارڈ اور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے اپنا حق ادا کر دیا ہے صدر پریس کلب محمد اشرف ندیم نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب نے ہمیشہ زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کی اور مثبت رویوں کو فرغ دیا قائداعظم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو قائداعظم محمد علی جناح کی مسلمانوں کے لیے عظیم جدوجہد اور قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال نے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے علاوہ مطالعاتی ‘تفریحی سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مشن ہے انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں شائقین اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں سماجی رہنما رانا ناصر ناظم‘پولٹری سپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ چوہدری نعیم صدر پولٹری ایسویسی ایشن اور میجر شہباز سمیت سیاسی سماجی شخصیات صحافیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی