کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر شہریار

تاجر برادری کینسر ہسپتال کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرے، خالد اقبال ملک صدر اسلام آباد چیمبر

ہفتہ 26 اگست 2017 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر ، لاہور کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ لاہور میں 27ایکٹر رقبے پر 400بستروں کا ایک کینسر ہسپتال تعمیر کر رہا ہے جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی اور کسی مریض کو واپس نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے انہیں تاجر برادری اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن ملک میں کینسر کے ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے صرف 20فیصد مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہے جبکہ 80فیصد مریض اس سہولت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں 2016میں کینسر کے 185640نئے کیس سامنے آئے جبکہ شوکت خانم میں سالانہ صرف 10500مریضوں کا علاج ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علاج کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کینسر کے 154390مریض فوت ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 85000خواتین کو چھاتی کا کینسر ہو رہا ہے جبکہ صرف پنجاب میں کینسر کی وجہ سے روزانہ 423اموات واقع ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انہی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے ادارے نے لاہور میں ایک جدید طرز کا کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ یہ ایشیاء کا پہلا ہسپتال ہو گا جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی بہتر سہولت فراہم ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ تاجر براری اس نیک مقصد میں ان کے ساتھ تعاون کرے تا کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے ہسپتال بنانے کا جو عظیم منصوبہ شروع کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے کیونکہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ملک کے ہر صوبے میں کم از کم ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرے تا کہ مریضوںکو اپنے صوبوں میں ہی اس موذی مرض کا بہتر علاج فراہم ہو سکے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس نیک کام میں کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کرے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار کی قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر اپنے ممبران کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط