بند کریں
صحت صحت کی خبریںٹماٹر کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، طبی ماہرین

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/08/2017 - 12:26:58 وقت اشاعت: 28/08/2017 - 11:37:11 وقت اشاعت: 28/08/2017 - 11:36:59 وقت اشاعت: 28/08/2017 - 03:36:45 وقت اشاعت: 28/08/2017 - 03:36:44 وقت اشاعت: 28/08/2017 - 03:36:44 وقت اشاعت: 26/08/2017 - 17:13:23 وقت اشاعت: 26/08/2017 - 17:13:23 وقت اشاعت: 26/08/2017 - 17:08:33 وقت اشاعت: 26/08/2017 - 16:56:06 وقت اشاعت: 26/08/2017 - 15:33:27

ٹماٹر کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، طبی ماہرین

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اگست2017ء) امریکا کے ماہرین
صحت کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اوہایو
یونیورسٹی کے شعبہ صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ
تین ٹماٹر کھانے سے فالج اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ ایک نئی
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر جلد کے سرطان کا خطرہ بہت واضح طور پر کم کرسکتا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں کو سرخ جواہر بھی کہا جاتا ہے جو ہماری
روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ ٹماٹر کا باقاعدہ استعمال جلد کے کینسر کو روکنے
میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزا کیراٹونوئیڈز
جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کے ہولناک نقصان سے بچاتے ہیں۔ ٹماٹر میں موجود
کیراٹونوئیڈز جلد کے اندر جمع ہوتے رہتے ہیں جبکہ ٹماٹروں میں لائسوپین اور
اینتھو سائننس کی بھرپور مقدار نظر کی کمزوری، امراضِ قلب، کینسر اور
دماغی امراض کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
28/08/2017 - 03:36:44 :وقت اشاعت