بند کریں
صحت صحت کی خبریںچین ، دانت سرجری کیلئے روبوٹک ڈینسٹ کا تجربہ کامیاب، چینی میڈیا

روبوٹک ڈینسٹ کا تجربہ سرجری ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/09/2017 - 15:04:35 وقت اشاعت: 25/09/2017 - 14:44:13 وقت اشاعت: 25/09/2017 - 14:43:56 وقت اشاعت: 23/09/2017 - 14:01:50 وقت اشاعت: 23/09/2017 - 14:01:48 وقت اشاعت: 22/09/2017 - 19:31:38 وقت اشاعت: 22/09/2017 - 16:59:22 وقت اشاعت: 22/09/2017 - 16:53:02 وقت اشاعت: 22/09/2017 - 14:22:11 وقت اشاعت: 22/09/2017 - 12:54:28 وقت اشاعت: 21/09/2017 - 17:03:21

چین ، دانت سرجری کیلئے روبوٹک ڈینسٹ کا تجربہ کامیاب، چینی میڈیا

, روبوٹک ڈینسٹ کا تجربہ سرجری میں جراحی غلطیوں پر قابو پانے کیلئے کیا گیا،ڈاکٹر زوہائو

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء)چین نے روبوٹک ڈینسٹ کے ذریعے دانت کی سرجری کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، اس سرجری کو روبوٹ نے انسانی طبی عملہ کے بغیر مکمل کیا ، روبوٹک ڈینسٹ کا تجربہ سرجری میں جراحی غلطیوں پر قابو پانے کیلئے کیا گیا ہے ، روبوٹک ڈینسٹ نے یہ سرجری دو گھنٹوں میں مکمل کی ۔ چین کے معروف روزنامہ سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے صوبہ شان ژی کے ایک دانتوں کے ہسپتال میں روبوٹک ڈینٹسٹ کے ذریعے دانتوں کی سرجری کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔

روبوٹ نے ایک خاتون کے دانتوں کی سرجری بغیر انسانی طبی عملہ کے سرانجام دی جبکہ چین کے ماہر ڈینسٹ اور دیگر طبی عملہ اس تجربہ کے دوران وہاں موجود رہے ۔ روبوٹ نے یہ سرجری دو گھنٹے میں مکمل کی جوکلی طور پر کامیاب رہی ۔ یہ روبوٹک تجربہ چین میں قابل ڈینسٹ کی کمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ اس ڈینسٹ روبوٹک تجربہ میں فورتھ ملٹری میڈیکل یونیورسٹی اور سٹیمٹالوجی ہسپتال نے تعاون کیا ۔

اس روبوٹک تجربے کے پیچھے ایک سال کا تجربہ اور محنت شامل ہے ۔ ڈاکٹر رہائو کے مطابق جو کہ سٹیمٹالوجی ہسپتال کے ماہرترین دانتوں کے سرجن ہیں نے کہا ہے کہ روبوٹ ماہر بھی ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھی ہے جس کی وجہ سے غلطی کا امکان ایک فیصد رہتا ہے جبکہ انسانی ہاتھوں کی جرامی میں غلطی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
22/09/2017 - 19:31:38 :وقت اشاعت