خیبرپختونخوا میں کینسر کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ،ْ

نصف ماہ میں کینسرکے 35مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے ملک میں ہر سال ایک لاکھ 70ہزار سے 2لاکھ تک سرطان کیلئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں ،ْڈاکٹر عابد جمیل

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:01

خیبرپختونخوا میں کینسر کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ،ْ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا میں کینسر کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیااورنصف ماہ میں کینسرکے 35مریض رجسٹرڈ کرلیے گئے،اب تک رجسٹرڈ ہونے والے مریضوں میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،ْصوبے میں سالانہ 5سے 6ہزار کیسزسامنے آرہے ہیں ،ْرجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1865ہوگئی۔اس بات کا انکشاف حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے انکالوجی ڈیپار ٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے فری کینسر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ کیچھ سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا۔

ایچ ایم سی اور ادویہ ساز کمپنی نوونور ڈسک کے باہمی تعاون سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی ، ایچ ایم سی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین صاحبزادہ سعید، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر، ڈین خیبرگرلز میڈیکل کالج پروفیسر نوروزیر، ایل آرایچ کے ڈائر یکٹر ڈاکٹرخالد مسعوداوردیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عابد جمیل کے مطابق ملک میں ہر سال ایک لاکھ 70ہزار سے 2لاکھ تک سرطان کیلئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں انکی تعداد 5سے 6ہزار ہے ،ْزیادہ تر مریضوں میں مرض کی تشخیص نہیں ہوپاتی یا پھر وہ ہسپتالو ں کی بجائے گھر میں علاج کراتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے فری کینسر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ کے تحت صوبے اورفاٹاکے 1865 مریضوں کو مفت ادوایات فراہم کی جارہی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پروجیکٹ میں توسیع کرتے ہوئے سرطان کے مختلف اقسام میں مبتلا مریضوں کوادوایات دی جارہی ہیں تاکہ انکی جانیں بچائی جاسکیں جس کیلئے رواں سال بجٹ میں 50کروڑ جبکہ اگلے سال 60کروڑ روپے منظورکیے جائیں گے ۔

ڈاکٹر عابد نے کہاکہ صوبے میں کینسر کے 50فیصد مریضوں کی عمریں 45سال سے کم ہے، ڈبلیوایچ اوکے مطابق مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا تو 2030کے بعد ہرسال 2کروڑ 70لاکھ کیسز سامنے آئیں گے اور2040تک اس سے 1کروڑ 75لاکھ تک اموات ہوں گی اورسرطان اموات کی سب سے بڑی وجہ بن جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ دو تہائی مریض ترقی پذیر ممالک میں ہیں، جن میں 90فیصد علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، حکومت کیساتھ ساتھ معاشرے اور مخیئرحضرات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے مریضوں کی مالی معاونت کرے۔

ڈاکٹرعابد نے بتایا کہ صوبے میں کینسرکے رجسٹرڈ 90فیصد مریض زندہ ہیں ،ان میں ایسے مریض بھی شامل ہیں جو 15سال سے مرض میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ علاج سے کینسرکے مریض بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزارسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی