بند کریں
صحت صحت کی خبریںیوم عاشورتک تعزیہ ، علم ، ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس میں چادر اوڑھ یا جیکٹس پہن کر شامل ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 27/09/2017 - 16:38:57 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 16:22:51 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 15:20:31 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 15:13:37 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 13:52:05 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 13:42:50 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 13:04:43 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 12:55:35 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 11:36:11 وقت اشاعت: 26/09/2017 - 21:47:01 وقت اشاعت: 26/09/2017 - 16:41:43

یوم عاشورتک تعزیہ ، علم ، ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس میں چادر اوڑھ یا جیکٹس پہن کر شامل نہ ہونے کی ہدایت

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2017ء)حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کے تحت یوم عاشور تک تعزیہ ، علم ، ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس میں چادر اوڑھ کریا جیکٹس پہن کر شامل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت مجالس ، ماتمی جلوسوں کی انتظامیہ کے افراد سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے اور علاقے کے بہترین مفاد میں چوکس رہیں اور کسی ایسے شخص کو صرف مخصوص لباس کی آڑ میں مجالس اور ماتمی جلوسوںمیں شامل ہونے کی اجازت نہ دی جائے جس نے جیکٹس پہن یاچادر لے رکھی ہو ۔

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ یہ بات مشاہدے میںآئی ہے کہ دہشت گرد جیکٹس پہن کر اور چادر اوڑھ کر ناخوشگوار واقعات کا موجب بنتے ہیں لہٰذا حفاظتی اقدامات کے تحت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔
27/09/2017 - 13:42:50 :وقت اشاعت