سارا دن موبائل گیم کھیلنے والی عورت کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 22:44

سارا دن موبائل گیم کھیلنے والی عورت کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی

کسی موبائل  گیم میں مہارت اور مسلسل جیت سے آپ کو حقیقت اور ورچوئلی کچھ انعامات تو مل سکتے ہیں لیکن اس سے آپ کی صحت ، خاص طور پر آنکھوں، پر   بہت برا اثر پڑتا ہے۔مسلسل گیم کھیلنے سے  آپ جزوی یا مکمل طور پر اندھے بھی ہو سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی چین کے صوبہ گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون کے ساتھ ہوا ہے۔
یہ خاتون ایک دن  موبائل پر کنگ  آف گلوری  نامی مشہور موبائل  گیم  کھیلتی رہی۔

کئی گھنٹوں تک کھیلنے کے بعد شام کو اچانک ہی اُن کو ایک آنکھ سے نظر آنا بند ہوگیا۔ جب انہیں ہسپتال پہنچایا گیا توپہلے پہل ڈاکٹر سمجھ ہی نہیں سکے کہ اُن کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ چار دن بعد ڈاکٹروں نے  انہیں Retinal Artery Occlusionتشخیص کیا، جس میں خون آنکھوں کی شریانوں میں رک جاتا ہے۔

(جاری ہے)

۔ ان خاتون میں اس مرض کی تشخیص میں مشکلات اس لیے پیش آئیں کہ یہ ایسی بیماری ہے جو بوڑھوں کو ہی لاحق ہوتی ہے۔

ان خاتون  کو یہ بیماری کئی گھنٹوں تک گیم کھیلنے کے باعث آنکھوں پر پڑنے والے دباؤ سے ہوئی ہے۔
ان خاتون نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش انہوں نے اپنے والدین کی بات سن  لی ہوتی جنہوں نے اسے گیم کھیلنے سے روکا تھا۔
کنگ آف گلوری  دنیا کی سب سے زیادہ مقبول اور سب سے زیادہ منافع بخش گیم ہے۔ اسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ہرماہ 20 کروڑ صارفین اسے کھیلتے ہیں۔ اسے کھیلنے والے صارفین بہت جلد بری طرح اس کا عادی بن جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ اسے ”زہر“ قرار دیتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی