راولپنڈی، دو منزلہ مکان گرنے سے 5 مزدورزخمی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) راولپنڈی کے علاقے بہاری کالونی میں دو منزلہ مکان گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ۔ تین مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مزدور مکان کو گرانے میں مصروف تھے کہ اچانک پوری عمارت منہدم ہوگئی۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادادی ٹیمیوں نے ملبے میں دبے ہوئے مزدوروں کو نکال کر بے نظیر بھٹو شہید اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Your Thoughts and Comments