لہسن قدرتی اینٹی بائیوٹک ‘ کھانسی، نزلہ اور زکام سمیت متعددبیماریوں سے محفوظ

منگل 24 اکتوبر 2017 12:24

لہسن قدرتی اینٹی بائیوٹک ‘ کھانسی، نزلہ اور زکام سمیت متعددبیماریوں سے محفوظ
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء) لہسن ایسی قدرتی دوائی ہے جس کے استعمال سے سینکڑوں اقسام کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔انسان قدیم زمانوں سے لہسن کا استعمال کرتا آیا ہے قدیم رومن، مصری، ایرانی،عرب، چائینز اور دنیا کی مختلف اقوام نے لہسن کے فوائد کوتسلیم کیا ہے جب کہ لہسن کو مصالحہ جات کا ”سردار“ بھی کہا گیا ہے۔

لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔ لہسن میں وٹامن سی 15فیصد، وٹامن بی سکس17فیصد، پروٹین1.8فیصد، مینگانیز23فیصد اور فائیبرکی مقدار0.6فیصد ہے جودیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔لہسن کاکھانے میں استعمال خون کو پتلا کرتا ہے جس سے دل کو خون جسم تک پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے اور یہ دل کے امراض کو روکنے اوربند شریانوں کو کھولنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے لہسن بہترین دوا بھی ہے۔

(جاری ہے)

دل کی شریانیں بند ہونے کی شکایت پر خالی پیٹ لہسن کا استعمال طبیعت بحالی میں جادوئی اثررکھتا ہے جب کہ خالی پیٹ لہسن کااستعمال پیٹ میں موجود بیکٹیریا کو کمزورکردیتا ہے جس سے بیکٹیریا لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پاتا اورانسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔اسی طرح اگرجلدی بیماریوں کاسامنا ہے تو خوراک میں لہسن کی مقدار بڑھادیں، لہسن جسم سے زہریلے اور کثیف مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کو تر وتازہ بناتا ہے۔ قدیم یونانی لہسن کو تھکن سے بچاﺅ اور انرجی بڑھانے کے لیے بھی استعمال کرتے تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی