بند کریں
صحت صحت کی خبریںبادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، ماہرین صحت

صحت خبریں

وقت اشاعت: 27/10/2017 - 15:20:38 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 14:51:59 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 14:38:51 وقت اشاعت: 26/10/2017 - 12:13:02 وقت اشاعت: 25/10/2017 - 14:04:58 وقت اشاعت: 25/10/2017 - 14:04:56 وقت اشاعت: 25/10/2017 - 14:04:51 وقت اشاعت: 25/10/2017 - 13:09:25 وقت اشاعت: 25/10/2017 - 10:50:07 وقت اشاعت: 24/10/2017 - 16:18:05 وقت اشاعت: 24/10/2017 - 15:43:47

بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، ماہرین صحت

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اکتوبر2017ء) آسٹریلیا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بادام اور اخروٹ کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔جارج انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹر جیسن وو کی جدید تحقیق کے مطابق 10 مختلف ممالک کے 39,740 بالغ افراد کی تجزیاتی رپوٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جن کے خون میں اومیگا 6 فیٹ کا اہم جز ہے ان لوگوں میں ذیابیطس کی ٹائپ ٹو کے پیدا ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم پایا گیا۔

ڈاکٹر جیسن وو نے کہا ہے کہ اپنی خوراک میں معمولی سی تبدیلی دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ذیابیطس کی ٹائپ ٹو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اومیگا 6 فیٹ کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ صرف خوراک میں سویابین، سن فلاور آئل، بادام، کاجو اور اخروٹ کا استعمال ہے جس کے ذریعے ذیابیطس کے ٹائپ ٹو سے بچاؤ ممکن ہے۔
25/10/2017 - 14:04:56 :وقت اشاعت