بند کریں
صحت صحت کی خبریںصدر آصف زرداری نے قلات میں تین بہنوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، صوبائی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/05/2010 - 13:12:04 وقت اشاعت: 05/05/2010 - 13:10:56 وقت اشاعت: 04/05/2010 - 17:26:00 وقت اشاعت: 03/05/2010 - 17:42:55 وقت اشاعت: 01/05/2010 - 16:02:41 وقت اشاعت: 30/04/2010 - 18:32:25 وقت اشاعت: 30/04/2010 - 18:30:42 وقت اشاعت: 27/04/2010 - 15:09:51 وقت اشاعت: 26/04/2010 - 18:57:06 وقت اشاعت: 24/04/2010 - 12:15:34 وقت اشاعت: 22/04/2010 - 15:16:30

صدر آصف زرداری نے قلات میں تین بہنوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب، ذمہ داروں کو سزا سے نہیں بچنا چاہیے، متاثرین کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، صدر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2010ء) صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں تین بہنوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر نے اس واقعے کو بربریت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو سزا سے نہیں بچنا چاہیے، صوبائی حکومت انہیں گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

صدر نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ دو ہفتوں کے اندر قلات اور دالبندین میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے دو واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو مزید ہدایت کی کہ وہ ان واقعات کے متاثرین کو مکمل طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے۔
30/04/2010 - 18:32:25 :وقت اشاعت