گھر میں استعمال ہونے والی اشیاء کو کتنے عرصے بعد دھونا چاہیے؟
منگل 14 نومبر 2017 23:45
گھروں میں عام استعمال کی اشیاء کو وقتاً فوقتاً دھوتے رہنا چاہیے۔مختلف چیزوں کو اگر وقت پر نہ دھویا جائے تو یہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔ ذیل میں گھر کی عام اشیاء کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کم از کم کتنے عرصے بعد دھونا ضروری ہے۔
• لحاف: لحاف(کور کےبغیر) کو ہر پانچ ماہ بعد اچھی طرح دھونا چاہیے جبکہ ہر پانچ سال بعد انہیں تبدیل کر لینا چاہیے۔
• تکیے۔تکیوں کو تین سے چھ ماہ کے بعد دھونا چاہیں اور دو سال بعد انہیں تبدیل کر لینا چاہیے۔بیڈ کی چیزوں کو وقت پر بدلنے کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ ہر رات ہمارے جسم سے 200 ملی لیٹر تک پسینہ نکل کر بستر میں جذب ہوجاتا ہے۔
• میٹرس۔ اسے ہر ماہ ویکیوم سے صاف کرنا چاہیے۔ پابندی سے اسے الٹے رہنا چاہیے۔
(جاری ہے)
میٹرس کو 10 سال بعد لازمی تبدیل کرنا چاہیے۔
• سافٹ ٹوائز۔ فوم کے کھلونے جیسے ٹیڈی بیئر وغیرہ کو بھی ہر چھ ماہ بعد لازمی دھونا چاہیے۔
• زیر جامہ کو ہر ہفتے یا تین سے چار بار پہننے کےبعد دھونا اور ایک سال بعد لازمی تبدیل کرنا چاہیے۔
• ہینڈ بیگز۔ ہینڈ بیگ کو بھی ہر ہفتے دھونا چاہیے۔ یاد رہے کہ ہینڈ بیگ پر ٹوائلٹ کی سیٹ سے 6 گنا زیادہ بیکٹریا ہو سکتےہیں۔
• شاور کے پردے۔ انہیں بھی مہینے میں ایک بار دھونا چاہیے۔
• ٹوتھ برش ہولڈر۔ اسے ہفتے میں ایک بار لازمی دھونا چاہیے۔
• ٹوتھ برش۔ اسے مہینے میں ایک بار ابلے ہوئے پانی میں دھونا چاہیے اور تین مہینے بعد تبدیل کرنا چاہیے۔ٹوتھ برش پر 10 ملین جراثیم ہو سکتے ہیں۔
• ٹوائلٹ برش۔ اسے بھی ہفتے میں ایک بار بلیچ سے دھونا چاہیے۔باتھ روم کو بھی ہفتے میں ایک دفعہ اچھی طرح دھونا چاہیے
• میک اپ برش۔ میک اپ برش اگر زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو ہفتےمیں ایک بار لازمی دھونا چاہیے۔
• تولیہ۔ تولیوں کو ہفتے میں ایک بار لازمی دھونا چاہیے۔
• کچن سنک: اسے ہفتے میں دو بار اچھی طرح دھونا چاہیے۔ برتن دھونے کےاسفنج کو بھی ہر روز دھو کر ہفتے میں بدل لینا چاہیے۔ ڈش کلاتھ کو ہرروز دھوکر مہینے میں بدلنا چاہیے۔
• الیکٹرک کیتلی۔ اسے ہر روز عام طرح سے جبکہ ہر تین ماہ بعد اچھی طرح سے صاف کرنا چاہیے۔
• اوون۔ اس کے دروازوں کی صفائی ہفتہ وار کرنی چاہیے جبکہ مہینےمیں ایک بار اسے اچھی طرح صاف کرنا چاہیے۔ اس کے اندر سے جلا ہوا کھانا بھی باہر نکال دینا چاہیے۔
• واشنگ مشین۔ اسے ہر دفعہ دھلائی کے بعد صاف کرناچاہیے۔
• فریج۔ اسے سال میں دو بار اچھی طرح صاف کرنا چاہیے۔
• لائٹ بلب اور پردوں کو سال میں ایک بار ضرور صاف کرنا چاہیے۔
Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر