برطانیہ میں نومولود بچی کی کامیاب سرجری کے بعد سینے کے اوپر دھڑکنے والا دل اس کے جسم کے اندر لگا دیا گیا

بچی کا دل جسم میں واپس لگانے کی یہ سرجری برطانیہ کی پہلی کامیاب سرجری سمجھی جارہی ہے ،ْرپورٹ

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) برطانیہ میں ایک نومولود بچی کی کامیاب سرجری کے بعد سینے کے اوپر دھڑکنے والا دل اس کے جسم کے اندر لگا دیا گیا۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق بچی کا دل پیدائشی طور پر اس کے جسم سے باہر تھا، ڈاکٹرز نے نومولود بچی کے والدین کو خبردار کردیا تھا کہ اس کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہوں گے تاہم ڈین ولکنز اور ان کی اہلیہ ناؤمی فنڈلے نے مل کر فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی وینلوپ کی زندگی کیلئے ہار نہیں مانیں گے اور اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وینلوپ کی دل کی پہلی سرجری کا دورانیہ 50 منٹ تھا، جو کامیاب رہی جس کے بعد اس کے بچنے کے امکانات ایک کرشمے کی طرح بڑھ گئے اور والدین کی امیدیں بًر آئیں۔بچی کے والد کے مطابق سرجری کے بعد وہ خود سانس لینا بھول گئے تھے لیکن جیسے ہی بچی نے پہلی مرتبہ سانس لی اور وہ روئی تو ان کی سانسیں بھی بحال ہوگئیں اور وہ بھی خوشی کے مارے رونے لگے۔

(جاری ہے)

ڈین کا کہنا تھا کہ ان کی بچی کی سانسیں واپس آنا کسی کرشمے سے کم نہیں تھا۔

بچی کا دل جسم میں واپس لگانے کی یہ سرجری برطانیہ کی پہلی کامیاب سرجری سمجھی جارہی ہے کیونکہ اس سے پہلے ایسے کیسز میں نومولود تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق یہ ایک کرشمہ ہی ہے کیونکہ سرجری کے دوران 50 سے زائد ادویات کا استعمال کیا گیا اور ساتھ ہی دل میں سانس کی نالی بھی 50 منٹ تک لگی رہی۔نومولود بچی کی والدہ ناؤمی نے اپنی بچی کا نام ڈزنی فلم ’ریک اٹ رالف‘ کے ایک کردار سے متاثر ہوکر وینلوپ رکھا ہے کیونکہ وہ ایک باہمت اور ضدی لڑکی تھی جو آخر میں شہزادی ہی بن کر رہتی ہے اور کبھی ہار نہیں مانتی۔

ناؤمی کا کہنا تھا کہ پیدائش سے قبل جب ٹیسٹ کیے گئے تو مجھے کافی رونا آیا ،ْڈاکٹرز نے حمل کو ضائع کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میرا دل نہیں مانا اور میں نے اپنی بیٹی کی زندگی کی سانسوں کے لیے لڑنے کی ٹھان لی۔ناؤمی کا کہنا تھا کہ کبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہیے ،ْ میں اور میری بیٹی سب کیلئے ایک مثال ہیں۔دوسری جانب کنسلٹنٹ ڈاکٹر نک مورے کا کہنا تھاکہ وینلوپ کی سرجری حیران کن ہے اور اب وہ اپنی زندگی آگے جی سکتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق وینلوپ اب عام بچوں کی طرح صحت پکڑ رہی ہے اور اس کے وزن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط