چشمہ جہلم لنک کینال کھلنے کے باوجود اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ قابل مذمت ہے‘ راجہ ریاض

جمعرات 15 جولائی 2010 17:22

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی۔2010ء) سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن صوبوں کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرکے لڑائی کرانا چاہتی ہے ۔چشمہ جہلم لنک کینال کھلنے کے باوجود اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ قابل مذمت ہے ۔چشمہ جہلم لنک کینال کو دوبارہ کھولنے پر سندھ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں نے ایک روز قبل ایوان میں یقین دلایا تھا کہ پانی وافر موجود ہے سی جے لنک کینال کھل جائے گی لیکن اس کے باوجود اپوزیشن والے آج بھی بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر آئے ان کا مقصد صرف صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے لڑائی کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کی محنت سے ملک میں متفقہ این ایف سی ایوارڈ ہوا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے بلوچستان جاکر ان سے معافی مانگی ہم صوبوں میں ہم آہنگی لا رہے ہیں محبت بڑھا رہے ہیں جبکہ اپوزیشن والے انتہائی منفی کردار ادا کررہی ہے آج جب صبح سوا نو بجے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کے آرڈر ہوچکے تھے تو انہوں نے پھر بھی بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اجلاس کا بائیکاٹ کیا جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔ان کے آمریت کے دور کے سیاہ دھبے دھلیں گے ان کو پاکستانی قوم نے مسترد کردیا ہے یہ جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے یہ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دیکر بحال کرائی ہے ہم اس سے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ کسی کا پانی نہیں لے رہا ۔ہم تو کہتے ہیں کہ پانی کو بہت معمولی چیز ہے اگر سندھ کو ہمارا خون بھی چاہیے تو ہم دینے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی سب صوبوں کی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں کہ ارسا کو غیر جانبدار رہتے ہوئے پانی کی تقسیم کے حوالے سے فیصلے کرنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ چشمہ جہلم لنک کینال بند ہونے سے پنجاب کے حصے کا پانی سندھ کو نہیں دیا گیا بلکہ سندھ کے حصے کا پانی یہ سندھ کو دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی جے کو دوبارہ کھولنے پر سندھ کو کوئی اعتراض نہیں ہے یہ فیصلہ ارسا کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا ہے جس میں پانچ ممبر موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی