ڈبا پیک دودھ و کھانے میں کیمیکل موجود، تحقیق

پاکستان میں ڈبا پیک دودھ اور کھانے میں کیمیکل فارمولین پایا جاتا ہے، جو ایک کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل ہے،رپورٹ

بدھ 3 جنوری 2018 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء)حال ہی میں پاکستان میں فروخت ہونے والے ڈبہ پیک دودھ اور کھانے پینے کی اشیا پر تحقیق کی گئی، جس کے مطابق پاکستان میں ڈبا پیک دودھ اور کھانے میں کیمیکل فارمولین پایا جاتا ہے، جو ایک کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل ہے۔رپورٹ کے مطابق زیادہ دودھ حاصل کرنے کی لالچ میں بھینسوں کو بوسٹن اور آکسی ٹاکسن نامی انجکشن لگا ئے جاتے ہیں، جن سے بھینسوں کو کینسر ہو رہا ہے اور بچے انہی بھینسوں کا دودھ پیتے ہیں۔

زیادہ دودھ کے لالچ میں بھینسوں کو ایسے انجکشن لگائے جا رہے ہیں جن سے انہیں کینسر کا مرض لاحق ہو رہا ہے ،بھینسیں کینسر سے مر بھی رہی ہیں اور کینسر زدہ بھینسوں کا دودھ فروخت کیا جا رہا ہے جو زیادہ تر بچوں کو پلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ انکشافات سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میںکیے۔

سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر اسلم افغانی نے بتایا جانوروں کی بہت سی غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادویات ملکی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، ان پر پابندی لگانی چاہیے۔ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے کہا ڈبہ بند دودھ اور کھانا مضر صحت ہونے سے متعلق متعدد بار لکھ کر دے چکے ہیں، بوسٹن انجکشن کی رجسٹریشن ہی مجرمانہ فعل ہیاور اس پر باقی صوبوں نے پابندی لگا دی مگر سندھ نے حکم امتناع لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس والے ممالک سے گوشت آتا ہے پکڑا جاتا ہیلیکن پھر استعمال بھی ہوتا ہے۔ڈائریکٹر سندھ لائیو اسٹاک نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبہ سندھ کو اختیارات نہیں ملے، صوبے میں ویٹرنری لیبارٹری ہے نہ سہولیات۔ڈی جی لائیو اسٹاک بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان سے بڑے پیمانے پر جانور ایران اسمگل ہو رہا ہے، ایران پاکستانی جانوروں کا گوشت ایرانی گوشت کے نام پر عالمی منڈیوں میں فروخت کر رہا ہیجبکہ پاکستان اس زر مبادلہ سے محروم ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی