ہلدی کی گولیاں کھا کر برطانوی عورت نے خون کے کینسر شکست دے دی

جمعرات 4 جنوری 2018 23:29

ہلدی کی گولیاں کھا کر  برطانوی عورت نے  خون کے کینسر شکست دے دی

ایک برطانوی خاتون نے کینسر سے 5 سالوں تک جنگ لڑی لیکن اسے علاج میں کامیابی نہ ملی۔ بالآخر اسے کامیابی ملی تو ہلدی کی گولیاں کھا کر ملی۔
67سالہ ڈینیک فرگوسن وہ پہلی معلوم خاتون ہیں جو مسالے سے بنی گولیاں کھا کر ٹھیک ہوئی ہیں۔ گولیاں کھانے کے دوران انہوں نے روایتی طریقہ علاج کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
شمالی لندن سے تعلق رکھنے والی مسز فرگوسن  کی تین بار کیموتھراپی  اور چار سٹیم سیلز ٹرانسپلانٹ ہوئے لیکن علاج میں کامیابی نہیں ہوئی۔

مسز فرگوسن فنکاروں کے کام کو فروخت کرنے کے لیے ایک غیر تجارتی ادارہ ہیڈن آرٹ(Hidden Art) چلاتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ہلدی میں پایا جانے والا curcumin (زرد رنگ کا بلوری مرکب)  ان کے علاج کی وجہ بنا۔
علاج کے لیے مسز فرگوسن نے کئی سالوں تک  ہرروز 8 گرام کی ہلدی کی گولی کھائی ہے، جس کے نتائج نے اب ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برٹش میڈیکل جرنل کیس رپورٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کینسر جیسی بیماریوں میں یہ پہلا مشاہدہ ہے جس میں curcumin نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایسی گولیاں جن میں curcumin کی زیادہ مقدار ہو،اُن کی قیمت 50 پاؤنڈ ہوتی ہے اور یہ 10 دنوں تک کھائی جا سکتی ہیں جبکہ باورچی خانے میں عام استعمال ہونے والی ہلدی سے کینسر کا علاج ممکن نہیں کیونکہ اس میں صرف 2 فیصد curcumin ہوتا ہے۔
ماہرین پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ایشیائی کھانوں میں استعمال ہونے والی ہلدی الزائمر، دل کی بیماریوں اور ڈپریشن سے حفاظت کرتی ہے۔
چونکہ ہلدی سے علاج کے بڑے پیمانے پر تجربات نہیں ہوئے، اس لیے اسے ادویات کے طور پر تجویز نہیں کیا جاتا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط