بیس منٹ اضافی نیند آپ کو میٹھے سے دور رکھ سکتی ہے، تحقیق

بدھ 10 جنوری 2018 16:21

بیس منٹ اضافی نیند آپ کو میٹھے سے دور رکھ سکتی ہے، تحقیق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء)میٹھے کے شوقین افراد کے لئے اسنیک اور دیگرمیٹھی چیزوں سے ہاتھ روکنا ناممکن ہوتا ہیلیکن ایک نئی تحقیق نے ایسے لوگوں کی مشکل آسان کردی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اب میٹھے سے دور رہنا اتناہی آسان ہے جیسے سونے کے لئے بیڈ پر جانا کیونکہ صرف 20منٹ کی اضافی نیندآپ کی خوراک میں کیک کے نصف سلائس کے برابر کمی کرسکتی ہے۔

کنگز کالج لندن کے ریسرچرز کا کہنا ہے کہ نیند سے محروم افراد جب بھرپور سوتے ہیں توان میں صحت بخش خوراک کی رغبت پیدا ہوتی ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سات گھنٹے سے کم نیند لینے والے گروپ نے جب اوسطا 21منٹ زیادہ نیند لی تو ان کی غیر صحت بخش خوراک یا چینی کی مقدار میں دس گرام تک کمی آئی، جوآئسنگ کے ساتھ کیک کے آدھے ٹکڑے کے برابر ہیجبکہ گروپ نے کاربوہائیڈیٹس کی مقدار میں بھی کمی کی۔

(جاری ہے)

تحقیق کاروں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ نیند سے محرومی دماغی خلیات کو غیرصحت بخش خوراک پر تیزی سے راغب کرتی ہے، شاید اسی لئے جو لوگ کافی نیند نہیں لیتے ان کا وزن بڑھتا ہے۔ریسرچ میں نیند کی کمی کے شکار ایسے 42 صحت مند اور نارمل وزن والے افراد کو شامل گیا جو رات میں پانچ سے سات گھنٹے کی نیند لیتے تھے۔نتائج سے پتہ چلا کہ 86فیصد افراد بیڈ ٹائم اوسطا55منٹ تک بڑھانے میں کامیاب ہوئے جبکہ نصف نے اپنی نیند کا دورانیہ اوسطا21منٹ تک بڑھادیا، ایک ماہ کی اچھی نیند کے بعد اِن لوگوں نیچینی کا استعمال اوسطاروزانہ 9اعشاریہ 6فیصد تک کم کردیا، جو تجویز کردہ مقدار کا تیسرا حصہ یا تقریبا آدھی چاکلیٹ باربنتی ہے۔

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ریسرچ ٹیم کا کہنا ہے کہ کم چینی کھانے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ زیادہ وقت بستر پر رہنے کی وجہ سے ان لوگوں کو اسنیکس کے لئے کم وقت ملا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط