ہمدرد فائونڈیشن کے زیراہتمام صحت کے بارے میں شوریٰ کا اجلاس

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس منعقدہوا جس کا موضوع ’’ہمارا طرز زندگی اور ہماری صحت پر اس کے منفی اثرات‘‘ تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر شوریٰ ہمدرد ڈاکٹر صلاح الدین نے کی۔ سپیکر شوریٰ ہمدرد نے کہاکہ ہم جدید دور کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، اس لئے ہمارے لیے یہ بات بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک میں روغنیات سے پرہیز کریں اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔

Your Thoughts and Comments