چین کے شہر شنگھائی میں 100 میٹر اونچے اسموگ ٹاور کی تعمیر مکمل

ٹاور کی تعمیر 2015ء میں شروع ہوئی تھی ، مقصد آلودہ ماحول کو کم لاگت میں صاف کرنے کا طریقہ تلاش کرنا تھا

بدھ 17 جنوری 2018 15:57

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) چین نے بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے تجرباتی طور پر ہوا صاف کرنے والا ٹاور’’سموگ ٹاور‘‘ تعمیر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹاور ہے جس کی اونچائی 100 میٹر سے زیادہ ہے جو صوبے شانڑے کے شہر ڑیان میں تعمیر کیا گیا ہے۔ٹاور کی تعمیر 2015ء میں شروع ہوئی تھی اور اس کا مقصد آلودہ ماحول کو کم لاگت میں صاف کرنے کا طریقہ تلاش کرنا تھا۔

ٹاور میں نصب جالی آلودہ ہوا کو اپنے اندر کھینچنے کے بعد شمسی توانائی سے اسے گرم کرتی ہے اور پھر یہ گرم ہوا ایک فلٹر سے گزرتے ہوئے آلودگی ختم کرتی ہے۔اس کے بعد یہ صاف ہوا فضاء میں خارج کر دی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس ٹاورکے کامیاب نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹاور روزانہ ایک کروڑ کیوبک میٹر صاف ہوا خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے ٹاور کے اطراف کی آب و ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

سائنسدانوں نے ٹاور کے اثرات کی جانچ پڑتال کے لئے شہر میں آلودگی کی نگرانی کرنے والے ایک درجن سے زائد اسٹیشن نصب کئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹاور آلودہ ہوا اور سموگ کو متعدل سطح پر لانے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم سائنسدانوں کی ٹیم مارچ میں ٹاور کی کارکردگی کے مزید مشاہدے کے بعد تفصیلی اعداد و شمار جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ٹاور 30 مربع کلومیٹر کے رقبہ کی ہوا صاف کر سکتا ہے جو ایک چھوٹے شہر کی فضاء کو صاف کرنے کیلئے کافی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی