طب سے وابستہ افراد دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کواپنی زندگی کانصب العین بنائیں‘گورنرخیبرپختونخوا

پیر 22 جنوری 2018 16:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کواپنی زندگی کانصب العین بنائیں اور ملک وقوم کی ترقی میں اپنا حقیقی کردارادا کریں۔ انہوں نے کہاہے کہ جامعات علم وآگہی اورتحقیق کے گہوارے ہوتے ہیںاور ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں میں تحقیق پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وہ پیرکے روز خیبر میڈیکل کالج کے کانووکیشن کے موقع پربحیثیت مہما ن خصوصی خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی جوکہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلربھی ہیں ،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرارشد جاوید، کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نورالایمان ، فیکلٹی اراکین، گریجویٹس کے والدین اورطلباء وطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرنے مختلف شعبوں کی500گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ 29 طلباء وطالبات کو طب کے شعبے میں اعلی کارکردگی دکھانے پرگولڈ میڈلزدیے گئے۔ تقریب سے صوبائی وزیرصحت نے بھی خطاب کیا۔گورنرنے جوکہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں،یہ امر بھی واضح کیا کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت اور ملکی ترقی کیلئے مشینری جذبے کے ساتھ کردار اداکرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کانووکیشن کسی بھی طالب علم کی زندگی کاسب سے اہم موقع ہوتاہے جس میں اسے اپنی تعلیمی محنت کاصلہ ڈگری کی صورت میں ملتاہے۔گورنر نے کامیاب گریجویٹس ، ان کے والدین اور بالخصوص گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے گریجویٹس کومبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی یہ فارغ التحصیل ہونیوالے ڈاکٹر نہ صرف اپنی شبانہ روز محنت اورعلم وتحقیق کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیںگے بلکہ اپنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کو بھی اپنی زندگی کانصب العین بنائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ جن گریجویٹس کوڈگریوں سے نوازاگیاہے ان پر معاشرے کو درپیش طبی مسائل سے عہدہ برآ ہونے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ لہٰذا ہم بجا طورپر توقع کرسکتے ہیں کہ انہوںنے کے ایم یو سے علم وتحقیق کی جودولت حاصل کی ہے وہ اسے دکھی انسانیت کے علاج معالجے اور خدمت کے لئے بروئے کارلائیںگے۔گورنرنے اس موقع پر کالج کیلئے 1ملین روپے کا اعلان بھی کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی