برفباری اور بارش میں بارہمولہ ‘کپواڑہ‘ہندواڑہ اور وادی لولاب کی درجنوں بستیوں کا کریک ڈاؤن،شدید سردی میں بچوں ‘بوڑھوں اور مریضوں کو کھلے میدانوں میں رکھا گیا‘لوگوں کے مظاہرے‘لڑکیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اتوار 3 دسمبر 2006 12:48

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری اور بارشوں کے دوران بھارتی فورسز نے درجنوں بستیوں کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا-اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج‘راشٹریہ رائفلز ‘سی آر پی ایف‘آئی ٹی بی پی اور ٹاسک فورس کے ہزاروں اہلکاروں نے بارہمولہ‘ہندواڑہ‘کپواڑہ اور وادی لولاب کی درجنوں بستیوں کا محاصرہ کرکے خانہ تلاشیاں شروع کر دیں- بھارتی فورسز نے کئی گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور اسلحہ کی تلاش کے لیے گھروں کی کھدائی کر ڈالی جس کے خلاف کپواڑہ میں شدید سردی اور برفباری کے دوران خواتین ‘بچوں اور بوڑھوں نے مظاہرے کئے- مظاہرین کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی فورسز کے مظالم اور زیادتیوں سے آگاہ کیا- اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے کپواڑہ اور بارہمولہ کی بستیوں کا یہ آپریشن مجاہدین کی تلاش کیلئے شروع کر دیا ہے-اس دوران 18 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا دریں اثناء بمنہ سرینگر میں تین معصوم بچوں کے والدین کو چھ دن گزرنے کے باوجود بھارتی فورسز نے رہا نہیں کیا جبکہ سوپور کے علاقے میں ایک نوجوان لڑکی گزشتہ سات دن سے ٹاسک فورس کی حراست میں ہے جبکہ گاندربل کی ایک نوجوان لڑکی بھی بھارتی فورسز کی تحویل میں ہے سوپور ‘بمنہ اور گاندر بل میں ان گرفتاریوں کے خلاف عوام میں شدید غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط