شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں فلیپ فار کینسر سرجری ورکشاپ 2018ء کا انعقاد کیا گیا

ری کنسٹرکٹو سرجری یعنی تعمیر نو سرجری کے ذریعے سے جسم کے کسی حصے سے فلیپ لے کر کینسر سے متاثرہ حصے کو دوبارہ بنا یا جاسکتا ہے کوئی شخص اپنے جسم کے کسی حصے میں کوئی بھی گلٹی محسوس کرے یا کوئی بھی ایسی چیز جو طویل عرصے سے ہو، جس میں سے خون بہتا ہو اور خاص طور پر درد نہ ہو، ایسی صورت میں ضروری ہے کہ کسی مستند پلاسٹک سرجری یا ماہر معالج سے ضرور رابطہ کیا جائے‘پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان

جمعرات 1 فروری 2018 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) شیخ زید ہسپتال لاہور میں چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس و سربراہ شعبہ پلاسٹک سرجری پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان اور کینسر سرجری سوسائٹی کے بانی صدر پروفیسر محمد ارشد چیمہ کی زیر نگرانی 10ویں کینسر ایجوکیشن ویک 2018 کے سلسلہ میں کینسر کیلئے تعمیر نو آپریشن کے حوالے سے عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ڈاکٹرز کو کینسر سرجری کیلئے فلیپس جدید طبی طریقہ کار کی تربیت فراہم کرنا اور تکنیکس سے روشناس کروانا تھا۔

کورس کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر ہارون جاوید مجید کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان اور دیگر ماہرین نے سرجن ڈاکٹرز کو ’’کینسر سرجری‘‘کے حوالے سے سیر حاصل معلوماتی لیکچرز دیے گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈاکٹرز کو آپریشن تھیٹرز میں لے جایا گیا جہاں انہیں عملی طور پر مریضوں پر براہ راست فلیپ فار کینسر سرجری سکھائی گئی جبکہ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کو آڈیٹوریم میں سکرین پرکینسر سرجری دکھا کر جدید ترین جراحی کی تکنیکس سے روشناس کروایا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان نے کہا کہ کینسر کے وہ مریض جو صحتیاب نہیں ہوپاتے تھے ، اس کی وجہ کینسر زدہ حصہ کو سرجری کے ذریعے سے نکالنے کے بعد ہمارے پاس اسکی تعمیر نو کیلئے کوئی طریقہ علاج نہیں تھااس لیے کہا جاتا تھا کہ یہ مرض لا علاج ہے۔اب پلاسٹک سرجری کی نئی شاخ ری کنسٹرکٹو سرجری یعنی تعمیر نو سرجری کے ذریعے سے ہم جسم کے کسی حصے سے کوئی بھی فلیپ لے کر کینسر سے متاثرہ حصے کو دوبارہ بنا سکتے ہیں۔

آج کا یہ کورس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ ہم نے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے کینسر زدہ حصے کو نکال کر فلیپ کے ذریعے سے تعمیر نو کی ہے تاکہ اس کے بعد یہ مریض کیمو اور ریڈی ایشن سمیت اپنی زندگی کو نارمل شخص کی طرح گزار سکیں جبکہ اس ورکشاپ کے ذریعے سے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کو بھی اس جدید سرجری کی تکنیکس سے روشناس کروایا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کا مزید کہنا تھاکہ کینسر اب لاعلاج مرض نہیں رہا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے جسم کے کسی حصے میں کوئی بھی گلٹی محسوس کرے یا کوئی بھی ایسی چیز جو طویل عرصے سے ہو، جس میں سے خون بہتا ہو اور خاص طور پر درد نہ ہو، ایسی صورت میں ضروری ہے کہ کسی مستند پلاسٹک سرجری یا ماہر معالج سے ضرور رابطہ کرکے مشورہ لیا جائے کیونکہ کینسر کی جلد تشخیص اس کے کامیاب علاج میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شیخ زاید ہسپتال اور انمول ہسپتال کے مشترکہ تعاون سے ایسا یونٹ بھی بنانا چاہتے ہیں جہاں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کو ایک ہی چھت تلے علاج و معالجہ کی سہولیات میسر آسکیں تاکہ دکھی مریضوں کو در بدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں، ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ورکشاپس کے انعقاد سے اس فیلڈ میں سپشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹرز کے امتحانا ت کی تیاری میں بھی بھر پور مدد ملتی ہے ایسے کورسز کا انعقاد مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے ۔

اس موقع پر پروفیسر ہارون ڈار، پروفیسر ڈاکٹر ہارون جاوید مجید، پروفیسر فاروق افضل (لاہور جنرل ہسپتال)، پروفیسر وارث فاروقہ(سروسز ہسپتال لاہور)، ڈاکٹر محمد شفیع، ڈاکٹر عامر جمیل ، ڈاکٹر جنید آزاد، ڈاکٹر سید تیمور شاہ، ڈاکٹر وحید بھٹو، ڈاکٹر صوبیہ محمود، ڈاکٹر قدسیہ بانو اور ڈاکٹر بشری سمیت دیگر پروفیسر صاحبان اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی