طبی ماہرین نے چیونٹیوں سے ادویات کی تیاری کا کام لینے پر غور

بدھ 7 فروری 2018 13:41

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) طبی ماہرین نے چیونٹیوں سے ادویات کی تیاری کا کام لینے پر غور شروع کر دیا۔ طبی جریدے رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس بات کا پتہ چلایا ہے کہ چیونٹیاں قدرتی طور پر نہایت طاقتور جراثیم کش مرکبات تیار کرتی ہیں اور اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے مستقبل میں ان سے دوا ساز فیکٹریوں کا کام لیا جا سکتا ہے کیونکہ گذشتہ ایک صدی کے دوران تیار کی جانے والے اینٹی بائیوٹک ادویات کی اکثریت کے خلاف جراثیم میں قوت مدافعت پیدا ہو رہی ہے۔

ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر کلنٹ پینک کے مطابق چیونٹیوں کی 20 اقسام پر تجربات کے دوران ان میں سے 12 کے جسموں پر اینٹی مائیکروبیلز پائے گئے جس کا مطلب یہ ہے کہ نئے اینٹی مائیکروبیل مرکبات کی تلاش کے لئے ہمیں چیونٹیوں پر تحقیق کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

چیونٹیاں یہ مرکبات اپنے خصوصی غدودوں میں تیار کرتی ہیں جن کو ہم کیمیکل فیکٹریاں کہہ سکتے ہیں۔

چیونٹیاں اپنے جسموں پر ان مرکبات کی تہہ چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے بلوں کے آس پاس اسی انداز میں بکھیر دیتی ہیں جس طرح ہم اپنے گھروں میں اینٹی سیپٹک کلینرز استعمال کرتے ہیں۔ چیونٹیوں کے تیار کردہ جراثیم کش مرکبات کو انسانی جلد پر پائے جانے والے جرثومے سٹیفی لو کوکس ایپی ڈرمی ڈس کے خلاف استعمال کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مختلف اقسام کی چیونٹیوں کے تیار کردہ جراثیم کش مرکبات ان جراثیم کو ہلاک کرنے کی مختلف سطح کی طاقت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چیونٹیوں کی اب تک پندرہ ہزار سے زیادہ اقسام دریافت کی جا چکی ہیں اور ایک قسم کی چیونٹیاں ایک سے زیادہ اقسام کے جراثیم کش مرکبات تیار کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں جن پر تحقیق جاری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی