کیوی پھل جگر کی چربی کم کرنے کے لئے مفید ہے، ماہرین صحت

پیر 12 فروری 2018 15:21

کولوراڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بے تحاشا مرغن اور چکنائی سے بھرپور غذائیںکھا نے سے موٹاپا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں تاہم جسمانی چربی کو کم کرنے کے لئے کیوی پھل انتہائی مفید ہے۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو کی ماہر کیرن جونشر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی جدید تحقیق کے مطابق مرغن اور چکنائی سے بھرپور غذائیں بے تحاشا کھانے سے موٹاپے، بلڈ پریشر، بلند کولیسٹرول اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں اور پھر وہ ’’این اے ایف ایل ڈی‘‘کی وجہ بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہماری غذا کی اپنی اہمیت ہے تاہم ماؤں کی غذا کی اہمیت کہیں زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب ایک بچہ رحمِ مادر میں ہوتا ہے تو اس وقت ماں کی غذا بچے پر اچھے یا برے دونوں طرح کے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ ماں کی غذا کا اثر بچے اور پوتے یا نواسے پر بھی ہوتا ہے، اس لیے ضروی ہے کہ ماں بننے والی خواتین کی غذائوں کو خاص اہمیت دی جائے اور انہیں مرغن اور چکنائی سے بھرپور غذائوں سے دور رکھا جائے تاکہ وہ مذکورہ بالا امراض سے محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ کیوی اور پپیتے میں پایا جانے والا مرکب ’پی کیو کیو‘ ایک طرح کا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے جو ’’ڈی این اے‘‘ اور دیگر خلیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ انھوں نیکہا ہے کہ جو لوگ جگر پر چربی اور چکنائی کا شکار ہیں وہ تازہ کیوی ضرور کھائیں کیونکہ اسکا استعمال جگر کو فعال اور چکنائی سے پاک رکھتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی