بچوں و خواتین میں خون کی کمی کے خاتمہ کیلئے مورنگا کوخوراک کا لازمی جزو بنانے کی ہدایت

منگل 13 فروری 2018 13:43

فیصل آباد۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں زیادہ عمر کے افراد اور بچوں میں خوراک جبکہ خواتین میں خون کی کمی کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے کرشماتی پودے مورنگا(سوہانجنا) کو ان کی خوراک کا لازمی حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے جبکہ انسانی صحت کے حوالے سے بیش بہا خوبیوں اور نیوٹریشن، وٹامن اے، وٹامن سی اور کیلشیم کی بھرپورمقدار کے حامل مورنگاکو امریکی سائنسی ادارہ ناسا نے 21ویں صدی کا پودا قرار دے رکھا ہے نیز مورنگاکے عرق سے ڈینگی کا باعث بننے والے مچھر اجپٹائی کی افزائش اور ڈینگی کے خدشے کو 99فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے مورنگا کو انسانی خوراک کا ضروری حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ قدرت نے اس کرشماتی پودے میں کینوسے 7گنا زیادہ وٹامن سی، گاجر سے چار گنا زائد وٹامن اے، دودھ سے چار گنا زائد کیلشیم رکھا ہے جو بڑھتے ہوئے بچوں کی افزائش میں اضافہ، خواتین میں خون کی کمی، بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے اور توانائی سے بھرپور زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مورنگا کے بیجوںکو آلودہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے بھی ترجیحی طور پر استعمال کیاجاسکتا ہے، اس کے علاوہ انہی بیجوں کو بائیوفیول کے طور پر استعمال کرکے ایندھن کی کمی کا خاتمہ بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی