گلگت بلتستان میں ہارٹ اٹیک، بلڈ پریشر، شوگر اور کینسر کے امراض کی شرح میں70فیصد اضافہ ہوا،سعیدالله نیازی

بدھ 14 فروری 2018 12:04

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)سیکرٹری صحت سعید اللہ نیازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہارٹ اٹیک، بلڈ پریشر، شوگر اور کینسر کے امراض کی شرح میں70فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویشناک ہے، محکمہ صحت کے حکام اس حوالے سے مکمل سروے کریں گے اور بیماریوں کی وجوہات اور حقائق تک پہنچنے کی کوشش کریںگے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، محکمہ صحت بھرپور کردار ادا کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ سکردو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے، سینئر سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈی پی سی اور ترقیوں کا مسئلہ بھی حل کیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی نہیں ڈاکٹر ہسپتالوں میں موجود ادویات مریضوں کودیں تاکہ غریبوں کو مہنگے داموں ادویات خریدنا نہ پڑے، سیکرٹری صحت نے ہسپتال کی خالی اسامیوں پر بھرتی کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی