سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق

جمعہ 16 فروری 2018 17:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں کوٹ عمرانہ کے نمبردار چوہدری محمد اکرم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نا م ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انکشا ف کیا گیا کہ 3500 آبادی پر مشتمل کوٹ عمرانہ میں ایڈز جیسا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

محمد اکرم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط میں مزید لکھا کہ ایڈز کے مرض کے باعث لوگوں میں خو ف و ہراس پایا جا رہا ہے۔گاؤں کے نمبردار کے خط پر وزیر اعلیٰ پنجا ب نے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور محکمہ صحت کی ٹیم کو فوری طور پر گاؤں میں گھر گھر ہر شخص کا ایڈز کے ٹسٹ کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں پہنچی تو پہلے روز 80 روز ایچ آئی وی ایڈز کے ٹسٹ کئے گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، 22 سے زائد افراد میں ایڈز کا وائرس پایا گیا جب کہ محکمہ صحت نے اس با ت کی تصدیق کی کہ اس سے قبل اسی گاؤں کے 16 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر نصرت ریاض کے مطابق سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرا نہ میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر نصرت نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اللہ دتہ نامی عطائی ڈاکٹر کے مہلک علاج سے 15 سال قبل گاؤں میں ایڈز کا مرض پھیلا تھا، جو خود بھی اسی مرض میں مبتلا ہو کر مرا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر گاؤں میں ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کے لیے کیمپ لگا دیا گیا ہے، جن لوگوں کے ایڈز ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کے نام کو خفیہ رکھا جا ئے گا جب کہ گاؤں کے ہر شخص کا ایڈز کا ٹسٹ کیا جا ئے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی