صوبائی وزیر کا عمران آباد، کوٹ مومن کا دورہ ، ایڈز کے مرض کی سکریننگ کے لئے لگائے گئے کیمپ کا معائنہ

ساڑھے پانچ سو افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں، گھر گھر سکریننگ کی جائے گی،اکتوبر میں لگائے گئے کیمپ میں 300افرادکی بلڈ سکریننگ کی گئی جس میں سی16افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی

ہفتہ 17 فروری 2018 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ عمران آباد میں ایچ آئی وی ایڈز کے مرض کی سکریننگ کے لئے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور علاقے کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر کہا کہ گھر گھر بلڈ سکریننگ کی جائے گی اور جن افراد میں بھی اس مرض کی تصدیق ہوئی ان کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے حکومتی خرچ پر ادویات مہیا کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نادر چٹھہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ، ایڈیشنل سکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف اور دیگر افسران کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ اکتوبر 2017میں300افراد کی سکریننگ کی گئی تھی جس میں سے 16مریض رپورٹ ہوئے تھے جنہیں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے رجسٹرڈ کرکے ان کا علاج شروع کردیا ہے جبکہ حالیہ کیمپ میں اب تک تین دن میں 550افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جس کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے علاقے میں ایڈز کے مرض کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور مرض کی تصدیق کی صورت میں مریضوں کو ہر قسم کی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے عمران آباد کوٹ مومن میں مستقل ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بھی فوری طور پر قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ خون سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ وزیر صحت نے اس سلسلہ میں بھرپور آگاہی مہم چلانے اور علاقے کے بیوٹی پارلرز اور باربر شاپس پر کام کرنے والے افراد کو آگاہی فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے علاقے سے عطائیوں کے کلینکس ختم کرنے اور ان کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی