ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا ہے اور مریضوں کی تعداد ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے فیصل آباد میں ڈینگی کے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق ملک میں ڈینگی بخار کے پانچ ہزار انسٹھ کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ سندھ میں ڈینگی کے تصدیق مریضوں کی تعداد دوہزارتین سو پچاس ہےجبکہ پنجاب میں ایک ہزار آٹھ سو پچیاسی ، اسلام آباد میں دوسوتیس ، راولپنڈی میں تین سو اسی ،خیبر پختونخواہ میں ایک سو اٹھاون اور آزاد کشمیر میں پانچ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔

Your Thoughts and Comments