ایکنک نے راولپنڈی میں200بستروں کے جدید ترین زچہ و بچہ مرکزصحت کے قیام سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

بدھ 7 مارچ 2018 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء)قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک ) نے راولپنڈی میں200بستروں کے جدید ترین زچہ و بچہ مرکزصحت کے قیام سمیت متعددمنصوبوں کی منظوری دیدی ۔قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک )کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ایکنک نے 11638ملین روپے کی مجموعی لاگت سے این ٹی ڈی سی کے ٹیلی کمیونیکیشن اور ایس سی اے ڈی اے نظام کی بہتری و توسیع کی منظوری دی۔

راولپنڈی میں5301.41 ملین روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ اوبسٹیٹریکس اور گائنا کالوجی کے لئے 200بستروں کے سینٹر فار ایکسیلینس کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ایکنک نے آئی ایف اے ڈی کی معاونت سے 7565.78ملین روپے کی مجموعی لاگت سے (نظر ثانی شدہ II-) جنوبی پنجاب تخفیف غربت منصوبے کی بھی منظوری دی اس منصوبے کا مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے خواتین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گھریلو آمدن میں اضافہ ‘ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ‘ پیشہ ورانہ و کاروباری تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کم لاگت کے مکانات اور کمیونٹی انفراسٹرکچر کی ترقی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس نے 4874.225 ملین روپے کی لاگت سے ڈیرہ غازی خان کے 18.9کلو میٹر کے نادرن بائی پاس کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ ایکنک نے 16755.5 ملین روپے کی لاگت سے 153کلو میٹر طویل چترال ۔بومی ۔ مستوج ۔ شندور روڈ کی بہتری اور توسیعی کی بھی منظوری دی۔اجلاس نے 13012.13ملین روپے کی مجموعی لاگت سے سہالہ ریلوے پاس ‘ سہالہ بائی پاس اور کہوٹہ بائی پاس پر 4لین کے پل سمیت 28.4کلو میٹر کے راولپنڈی ۔

کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے تعمیر ‘ اراضی کے حصول ‘ متاثرہ املاک کی تلافی اور یوٹیلٹیز کو ازسرنو کو متعین کرنے کی بھی منظوری دی۔ بلوچستان کو پنجاب سے منسلک کرنے کے مقصد کے حامل 8379.075 ملین روپے کی لاگت سے زیارت موڑ۔ کچھ ۔ہرنائی روڈ(107.2کلو میٹر) اور ہرنائی۔ سنجاوی روڈ (55.1کلو میٹر) کی بھی منظوری دی۔ایکنک نے 12606.62ملین روپے کی لاگت سے 120.12کلو میٹر طویل کے کے ایچ فیز I سی پیک نظر ثانی شدہ (حویلیاں۔ تھاہ کوٹ( منصوبے کے لئے اراضی کے حصول ‘ متاثرہ املاک کی تلافی اور یوٹیلیٹیز کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی