فاسٹ فوڈز سوزش و جلن بڑھاتے اور قدرتی دفاعی نظام کو شدید متاثر کرتے ہیں، ماہرین

جمعرات 8 مارچ 2018 15:21

فاسٹ فوڈز سوزش و جلن  بڑھاتے اور قدرتی دفاعی نظام کو شدید متاثر کرتے ہیں، ماہرین
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) جرمن ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فاسٹ فوڈز جسم کے اندر سوزش و جلن (انفلیمیشن) بڑھاتے ہیں اور بیماریوں سے لڑنے والے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو شدید متاثر کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف بون کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم کا امنیاتی نظام فاسٹ فوڈ مثلاً برگر، پیزا اور فرنچ فرائز وغیرہ کے ساتھ وہی برتاؤ کرتا ہے جس طرح وہ کسی بیکٹیریا یا پھر جراثیم کا سامنا کرتا ہے جو بدن میں جگہ جگہ اندرونی جلن کا سبب بنتا ہے ۔

اس لئے بہتر ہے کہ فاسٹ فوڈز سے جس قدر ہو دور رہا جائے۔ ماہرین نے تحقیق کے لئے ایک ماہ تک چوہوں کو ’مغربی ممالک کے فاسٹ فوڈزکھلائے جن میں سیر شدہ چکنائیاں، چینی، نمک اور دیگر اشیاء کی بہتات تھی اس دوران انہیں پھل، سبزیوں اور فائبر جسی کوئی شے نہیں دی۔

(جاری ہے)

مطالعے پر کام کرنے والی سائنسدان اینیٹ کرسٹ نے کہا کہ چوہوں کو دی گئی غیرصحت مندانہ غذا سے خون میں بعض اقسام کے امنیاتی خلیات (سیل) بڑھ گئے اور ان کے جسم میں جگہ جگہ جلن اور سوزش بھی دیکھی گئی۔

بعد ازاں چوہوں کے خون کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈز جسمانی نظام بدن میں جلن اور سوزش کی وجہ بنتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کی گئی تحقیقات فاسٹ فوڈز کے مضر اثرات کو واضح کرچکی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈز موٹاپے، ذیابیطس اور امراضِ قلب کی وجہ بنتے ہیں اور اسی بناء پر اسے غیرموزوں غذا قرار دیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی