متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر گردوں کے مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ،یونس بھٹی

جمعہ 9 مارچ 2018 17:58

راولپنڈی 09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان کڈنی پیشنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) محمد یونس بھٹی نے کہاہے کہ گردوں کی صحت کی خاطر متوازن خوراک کھائیں بہتر لائف سٹائل اپنائیں اور دس سے 12 گلاس پانی روزانہ پئیں اپنا بلڈ پریشر اور ذیابیطس بھی با قاعدگی سے چیک کرواتے رہیں اور اگر وہ حد سے زیادہ ہوں تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات با قاعدگی سے لیں یہ دونوں بیماریا ںخاموش قاتل کہلاتی ہیں اور ان کو کنٹرول میں نہ رکھنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں پاکستان کڈنی پیشنٹس ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری سکاڈرن لیڈر(ر) غلا م عباس اور دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گردے اعضائے رئیسہ میں شامل ہیں اور انسانی جسم میں ان اکا بہت اہم کر دار ہے گردے ہر روز تقریباً180لٹر خون صاف کرتے ہیں اور جسم میں نمکیات کوتوازن سے رکھتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان کڈنی پیشنٹس ایسوسی ایشن آج 10مارچ گردوں کے عالمی دن کے موقع پر دن11 بجے واک اور ایک آگاہی سمینار منعقد کر رہی ہے جس میں ماہر ڈاکٹر گردوں کی مرض اور علاج کے بارے میں لکچر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گردے تین قسم کے ہارمونز بناتے ہیں جو جسم میں خون بنانے، بلڈ پریشیر کو قائم رکھنے اور کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب ہونے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں ایک گردے میں 10لاکھ باریک رگیں ہوتی ہیں جن کو نیفرانز کہا جاتا ہے اگر کسی کا بلڈ پریشیر زیادہ ہو یا اسے ذیابیطس رہے تو گردے خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ایک وقت آجاتا ہے جب یہ مکمل طور پر فیل ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گردے فیل ہو جانے والے مریضوں میں 46فیصد ذیا بیطس کے مریض ہوتے ہیں جبکہ 26فیصد ہائی بلڈ پریشیر کے مریض ہوتے ہیں اس کے علاوہ گردوں میں پتھری اور غلط قسم ادویات کا استعمال بھی گردوں کو خراب کرتے ہیں ہر انسان اور خصوصاً ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنے گردوں کا چیک اپ باقاعدگی سے کر وانا چایئے تاکہ بر وقت پتہ چل سکے کہ گردے خراب تو نہیں ہو رہے ۔

گردوں کا ٹیسٹ (RFT) زیادہ مہنگا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ؂ یہ بیماریاں نہ صرف گردوں کا نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ دل کی بیماریوں اور فالج کا باعث بنتی ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی