گردے اور مثانے کے بڑھتے ہوئے امراض لمہ فکریہ ہیں، روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر عام کی جائیں

عوامی اگاہی واک سے ڈاکٹر اکبر نیازی، یاسر نیازی، ڈاکٹر خالد حسن، پروفیسر ممتا ز احمد ، پروفیسر صفدر ملک کا خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 21:58

راولپنڈی 9 ۔ مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) ورلڈ کڈنی ڈے اور عالمی یوم نسواں کے موقع پر اسلام آباد میڈیکل و ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام میڈیکل سٹوڈنٹس نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور گردے ومثانے کے امرا ض سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اورشعوری آگاہی کے لئے علامتی واک میں جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔واک کی قیادت چیئرمین آئی ایم ڈی سی ڈاکٹرغلام اکبر نیازی، منیجنگ ڈائریکٹر یاسر نیازی، پرنسپل خالد حسن، پروفیسر ممتا ز احمد ، پروفیسر صفدر نواز ملک، ڈاکٹر سعید عالم ، پروفیسر شمیم ممتاز، ڈاکٹر نغمی ، ڈاکٹر صفیہ نے کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام اکبر نیازی نے کہاکہ گردوں اور مثانے کے بڑھتے ہوئے امراض ایک لمحہ فکریہ ہیں اور ان کی روک تھام کے لئے لازم ہے کہ احتیاطی تدابیر عام کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس با ت کو یقینی بنانا چاہیے کہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات زندگی کے یکساں مواقع حاصل ہوں ۔

یاسر نیاز ی نے کہاکہ آئی ایم ڈی سی کے پلیٹ فارم سے ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے مثبت سرگرمیاں جار ی رہیں گی جن میں میڈیکل سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ فکلٹی ممبران بھی قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ممتاز احمد نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ بیماریوں کی روک تھام اور عوام الناس کو صحت کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرانے کے لئے ہر سطح پر عملی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈین آئی ایم ڈی سی ڈاکٹرسعید شعیب حسین شاہ نے کہاکہ طلباء و طالبات حصول علم کے ساتھ ساتھ بیماریو ںکے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے بھی نمایاں کردار اد ا کر رہے ہیں۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پوسٹرز اٹھاکر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور گردے اور مثانے کے امراض سے بچاو کے پیغام کو عام کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی