جلد کی قدرتی تروتازگی، خوبصورتی، پرکشش اور ٹینشن سے دور رہنے کیلئے پھولوں کا استعمال مفید ہے، ماہرین

پیر 12 مارچ 2018 14:28

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) فرانسیسی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پھولوں کی خوشبو اور عرق کا استعمال جلد کی قدرتی ترو تازگی، خوبصورتی، پرکشش رہنے کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ کو ہر قسم کی ٹینشن سے دور رکھتا ہے۔ پیرس یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھولوں کی خوشبوئیں اور عرقیات انسانی صحت اور اس کی خوبصورتی پر براہ راست اثرات مرتب کرتے ہیں اس لئے کچھ مختلف اقسام کے گھریلو پھولوں کو آپ اپنی روزمرہ کی روٹین میں استعمال کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چنبیلی سفید رنگ کی پنکھڑیوں پر مشتمل ایک نہایت خوشبو دار، خوب صورت اور حسین پھول ہے۔ اس پھول سے نکالا جانے والا تیل بہت سے قیمتی وٹامنز پر مشتمل ہوتا ہے جس کا مساج ٹینشن اور اداسی کو دور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لیونڈر فلاور ’’ حزام‘‘ کہتے ہیں۔ کاسمیٹکس میں استعمال ہونے والا بہترین خوش بودار پھول ہے۔ اس کا تیل انسانی تھکن اور ٹینشن کو دور کرتا جبکہ سر میں مساج اور اس کی خوشبو کے استعمال سے نیند بھی بہتر آتی ہے۔

گلاب کا پھول کئی اقسام پر مشتمل ہوتا اور یہ ہر گھر اور ہر پارک میں بہ آسانی دستیاب ہوتا ہے۔ گلاب کے پھول میں وٹامن ای کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گلاب کا عرق جلد کے روکھے پن کو ختم کرتا ہے، بند مساموں کو کھولنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ روز میری کا تیل خصوصاً بالوں کی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ روز میری کا تیل بالوں میں موجود سکری کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو پرسکون رکھتا ہے، دماغی اور ذہنی دباؤ سے بھی نجات دلاتا ہے۔ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان قدرتی اشیاء کو استعمال میں لائیں اور بازاری مصنوعات سے دور رہیں، تاکہ آپ پرسکون رہ سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی