المصطفیٰ میڈیکل سینٹر میں گردوں کے امراض سے بچاؤ کے لئے آگہی سیمینارکاانعقاد

پیر 12 مارچ 2018 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن کے موقع پرالمصطفیٰ میڈیکل سینٹر میں گردوں کے امراض سے بچاؤ کے لئے آگہی سیمینارکاانعقادکیاگیا جس کی صدارت المصطفیٰ کے چیئر مین ڈاکٹر حاجی محمدحنیف نے کی ۔جب کہ ملک کے نامورڈاکٹراورسرجنز،ڈاکٹرخرم دانیال،ڈاکٹرعبید احمدہاشمی،ڈاکٹرضیاء خان،ڈاکٹرناصرجعفراور شعیب خان نے گردوں کے امراض میں اضافہ کی وجوہات اور ان سے بچنے کی تدابیر پرتفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اللهکے رسو ل ﷺنے ہمیں چودہ سوسال پہلے طب وصحت کے جو بنیادی اُصو ل عطاکئے ان سے روگردانی امراض میں اضافہ کابنیادی سبب ہے ۔پاکیزگی ،طہارت ،صفائی وستھرائی سے متعددبیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مضرِ صحت پانی کی فراہمی کی وجہ سے پورے ملک میں گردوں کا مرض وباء کی طرح پھیل رہاہے ۔غیرمعیاری منرل واٹرکے خلاف سپریم کورٹ کے نوٹس لینے سے اُمید پیداہوگئی ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی او ر آسان رسائی سے گردوں کے امراض سے لوگوں کو بچایاجاسکے گا۔

نامورمعالج ڈاکٹرخرم دانیال نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گردے سے خراب ہونے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے،جس کی ایک بہت بڑی وجہ بے احتیاطی اور حفظان صحت کے اُصولوں سے ناواقفیت ہے۔عوام تک امراض کی وجوہات اوربچاؤ کی تدابیر سے آگہی بنیادی ضرورت ہے۔ڈاکٹرعبید احمدہاشمی نے کہاکہ گردے خراب ہونے کی وجوہات میں شوگرکامرض اور بلڈپریشرہے،جس کو کنٹرول کرنے کی بجائے نظراندازکردیاجاتاہے جس کا لازمی نتیجہ گردے فیل ہونے کی صورت میں نکلتا ہے۔

اگر شوگر اور بلڈپریشر پرکنٹرول کرایاجائے تو گردوں کے امراض سے بچاجاسکتا ہے۔ڈاکٹر ضیاء خان نے بتایا کہ گردے فیل ہونے کی صورت میں صرف ڈائیلاسس اور ٹرانسپلانٹ ہی واحد علاج ہے جو بہت مہنگا اور مشکل ہے ،اس لئے چیک اًپ کراتے رہنا چاہیے ،کیوں کہ پیشاب میں پروٹین آنے کا مطلب گردوں کی خرابی کاآغازہے جسے شروع میں کنٹرول کیاجاسکتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی