پولن الرجی کی شرح میں اضافہ،طبی ماہرین کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

بدھ 14 مارچ 2018 15:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدلتے موسم کی وجہ سے پولن الرجی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے،طبی ماہرین نے الرجی کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہار کی آمد کے ساتھ ہی الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے اور انھیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔

اسلام آباد سرسبز و شادابی کی وجہ سے منفرد حیثیت رکھتا ہے تاہم پولن الرجی کا سبب بننے والے خود رو جنگلی شہتوت بھی یہاں پائے جاتے ہیں، گھاس اور سبزہ پھوٹنے اور باغیچوں اور کیاریوں میں پھولدار پودوں کی کونپلیں نکلنے کے ساتھ ہی فضاء میں پولن پھیلنے کی مقدار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پمز میں پولن الرجی کے 5000 مریض لائے گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایمرجینسی سینٹر میں پولن الرجی کے مریضوں کے لئے علاج معالجے کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں اضافہ ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ الرجی کے مریض انتہائی ضرورت کے علاوہ گھر سے نہ نکلیں۔ متاثرہ افراد گھر سے نکلتے وقت اور موٹر سائیکل و سائیکل سوار ماسک پہن کر نکلیں۔ طلوع صبح اور غروب آفتاب کے اوقات میں غیرضروری باہر نکلنے سے اجتناب کیا جائے۔ ماہر صحت ڈاکٹر اسلم نے بتایا کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے پولن زمین پر بچھی ہوتی ہے اور سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی یہ زمین سے بلند ہونے لگتی ہے ،یہ صبح 10، 11 بجے تک زمین کی سطح سے 6 فٹ بلند ہو چکی ہوتی ہے اس لیے صبح 8 سے 11 بجے تک اسلام آباد میں مقیم پولن الرجی سے متاثرہ افراد گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

پولن کا یہ سلسلہ وسط فروری سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ پولن الرجی کا اٹیک ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دینا چاہیے تاکہ اسے ایمرجنسی میں آکسیجن لگا کر اس کی جان بچائی جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی