تھیلیسیمیا کی مہلک بیماری میں مبتلا بچوں کی نگہداشت اور علاج پورے معاشرہ کی ذمہ داری ہے

مرض میں مبتلا بچوں اور والدین کی تکلیف کو مخلصانہ نظر سے دیکھنے سے ان کی بیشتر تکالیف دور ہو سکتی ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن

جمعرات 15 مارچ 2018 12:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ ریجن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کی مہلک بیماری میں مبتلا بچوں کی نگہداشت اور علاج پورے معاشرہ کی ذمہ داری ہے۔ پولیس کا ہر جوان یہ معاشرتی فرض ادا کرنے کیلئے ہزارہ ریجن میں جہاں بھی ضرورت ہو تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں کیلئے خون کا عطیہ دے گا، تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور ان کے والدین کے دکھوں کو معاشرے کا ہر فرد درد مندانہ اور مخلصانہ نظر سے دیکھے تو ان کی بہت سی تکالیف دور ہو سکتی ہیں۔

وہ بدھ کو جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں تھیلیسیمیا کی بیماری کے بارے میں آگاہی کیلئے منعقدہ پروگرا م میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پروگرام کا انعقاد غیر سرکاری تنظیم سیو لائف فار تھیلیسیمیا پیشنٹ کی ہزارہ شاخ نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا جس میں ہزارہ کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں، ان کے والدین، مریض بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سماجی کارکنوں، خصوصی سکولوں کے بچوں، صحافیوں، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی سعید خان وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس سلسلہ میںجہاں بھی پولیس فورس کی ضرورت ہو گی ہم حاضر ہیں، ہزارہ کے آٹھ اضلاع میں موجود ہماری پولیس کے جوان اس مقصد کیلئے تیار ہیں، مریض بچوں کیلئے جہاں بھی بلڈ کیمپ لگائے جائیں ہم ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تھیلیسیمیا پاکستان کاشف اقبال نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا پوری دنیا میں آج تک کوئی علاج دریا فت نہیں ہو سکا ہے، ان بچوں کی زندگی کیلئے صاف خون اور ادویات کی ضرورت رہتی ہے۔

22 کروڑ آبادی کے ملک میں ایک سروے کے مطابق ایک کروڑ 5l لاکھ لوگ مائنر بلڈ ہیں، اگر اس مرض کی روک تھام کرنی ہے تو مائنر بلڈ لوگوں کی آپس میں شادی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ان سے پیدا ہونے والے بچے تھیلی سیمیا کے مریض ہوتے ہیں، اس بارے میں شعور اور آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔ اس آگاہی کیلئے ہمارے پاس سب سے بڑا ذریعہ تعلیمی ادارے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا بھی اس بیماری سے متعلق آگاہی اور اس کے مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے حوالہ سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ہمارے ملک میں تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کیلائے 10 لاکھ لیٹر خون درکا رہوتا ہے۔ ایبٹ آباد میں تھیلیسیمیا سنٹر کا قیام ضروری ہے جہاں تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کا مفت علاج، خون اور ادویات میسر ہوں لیکن اس کیلئے مخیر حضرات، سول سوسائٹی، تاجر برادری، ڈاکٹرز اور دیگر لوگوں کا بھرپور تعاون درکار ہو گا کیونکہ تھیلیسیمیا کے مریضٖ بچوں کی ادویات اور انجکشن بھی بہت مہنگے ہیں، 3 سی5 سال تک کی عمر کے بچوں کا ایک ماہ کا خرچہ 6 ہزار جبکہ اس سے زیادہ عمر کے بچوں کا خرچ اس سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنا اپنا ٹیسٹ کروانا چاہئے اور تھیلیسیمیا کے جراثیم کے حامل مرد یا عورت کو ایک دوسرے سے شادی ہرگز نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے 8 لاکھ روپے مالیت کی ایک ٹیسٹ مشین اور ایک ایمبولینس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی