تمباکو نوشی لگ بھگ جسم کے ہر عضو پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہے ،ْ

بہرہ ہونے کا خطرہ بھی بڑھا سکتی ہے ،ْ طبی تحقیق جو بالغ افراد تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں، ان میں قوت سماعت کھونے کا خطرہ اس لت سے دور لوگوں کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہوتا ہے ،ْ رپورٹ

جمعرات 15 مارچ 2018 14:19

تمباکو نوشی لگ بھگ جسم کے ہر عضو پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہے ،ْ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) طبی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ تمباکو نوشی لگ بھگ جسم کے ہر عضو پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہے مگر یہ عادت لوگوں کے بہرہ ہونے کا خطرہ بھی بڑھا سکتی ہے۔یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ اینڈ میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو بالغ افراد تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں، ان میں قوت سماعت کھونے کا خطرہ اس لت سے دور لوگوں کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہوتا ہے تاہم بہرے پن کا خطرہ اس وقت کم ہوجاتا ہے جب لوگ تمباکو نوشی کو ترک کردیتے ہیں ،ْ تحقیق کے دوران 50 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور یہ انکشاف سامنے آیاجس سے تمباکو نوشی کے نقصانات میں مزید ایک کا اضافہ ہوگیا ،ْیہ شواہد تو پہلے ہی سامنے آچکے ہیں کہ سیگریٹ پھیپھڑوں اور دل کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے اس سے قبل بھی تمباکو نوشی اور قوت سماعت سے محرومی کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی تھی مگر اس تحقیق میں یہ وجہ جانی گئی کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں ثابت ہوا کہ قوت سماعت سے محرومی کا خطرہ عادی تمباکو نوشوں میں زیادہ ہوتا ہے اور درست سننے کی صلاحیت میں 20 سے 60 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ٹھوس شواہد سامنے آتے ہیں کہ تمباکو نوشی بہرے پن کا خطرہ بڑھانے والا اہم سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی پر کنٹرول اس خطرے کو ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔خیال رہے کہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں لاحق ہونے والے امراض کے باعث ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں اموات ہوتی ہیں۔نئی تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نکوٹین اینڈ ٹوبیکو ریسرچ میں شائع ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط