اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو وقت کا پابندکیاجائے،حاجی حنیف طیب

پیر 26 مارچ 2018 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،سابق ممبرقومی اسمبلی محمدعثمان خان نوری،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالدحبیب ایڈووکیٹ،سید آفتاب عظیم بخاری،شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع،پیرزادہ غلام حسین چشتی نے شہرکے تیسرے بڑے سرکاری ہسپتال میںفنڈزکی عد م دستیابی،عملے کی قلت کے سبب اہم شعبے عملاًبند ہونے اور مریضوں کی پریشانیوں میں مزیداضافہ ہونے پر شدیدافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ طب وصحت کے بنیادی حقوق عوام کو نہ ملنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔

انہوںنے اربوں روپے، بنیادی صحت مراکز پر خرچ ہونے کے دعوے کو عوام کے ساتھ مذاق قراردیاہے۔دواؤں کی عدم دستیابی،ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورماہرین امراض کی قلت کوقومی المیہ قراردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتیں عوامی مسائل کے حل کے لئے مثبت قدم کب اُٹھائے گی کیاعوام اسی طرح سردردکی گولی کے لئے ہسپتالوں میں دربدرپھریں گی کسی بھی سرکاری ہسپتال سے مکمل علاج کراناجوئے شیرلانے کے مترادف ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام سراپا سوال ہے کہ انہیں علاج معالجے کے لئے دربدرہونے سے بچایاجائے،سرکاری ہسپتالوں میں دواؤں کی فراہمی اورعملے کاتقررکیاجائے۔اربوں روپے کے طبی اِخراجات کامثبت استعمال کیاجائے بدعنوان عملے کو نوکریوں سے فارغ کیاجائے۔اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو وقت کا پابندکیاجائے۔مریضوں کی دیکھ بھال اور اُنہیں غذااوردواؤں کی فراہمی کا شیڈو ل مکمل طورپرنافذکیاجائے۔

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے صوبائی و مرکزی حکومتوںوزراء صحت سے مطالبہ کیاکہ عوام کے معتبر نام رکھنے والے افرادپرمشتمل سرکاری ہسپتالوں کے معیارکوبہتربنانے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے ،جوگاہے بگاہے ،ہسپتال کے عملے کو اور خراب مشینوں کی جانچ کرے اور نظم وضبط کی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط