سبز مرچ بینائی کی بحالی،کینسر سے بچائو، معدہ کی درستگی، ہڈیوں کی مضبوطی سمیت کئی بیماریوں سے بچائو فراہم کرتی ہے، ماہرین

بدھ 28 مارچ 2018 13:35

سبز مرچ بینائی کی بحالی،کینسر سے بچائو، معدہ کی درستگی، ہڈیوں کی مضبوطی سمیت کئی بیماریوں سے بچائو فراہم کرتی ہے، ماہرین
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) ہانگ کانگ کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ناپختہ حالت میں اتاری جانے والی سبز مرچ بینائی کی بحالی،کینسر سے بچائو، ہڈیوں کی مضبوطی سمیت کئی بیماریوں سے بچائو فراہم کرتی ہے۔ سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبز مرچ میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کے باقائدہ استعمال سے بینائی کی بحالی،کینسر سے بچائو، معدہ کی درستگی، ہڈیوں کی مضبوطی سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز مرچ ہماری جلد کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ اس کے باعث ہماری جلد ترو تازہ رہتی ہے اور اس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا ، سبز مرچ میں پایا جانے والا وٹامن اے بینائی کے لیے بہترین ٹانک ہے۔

(جاری ہے)

علاہ ازیں سبز مرچ میں وٹامن بی سکس، کاپر، پوٹاشیم، فولاد، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے جو ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔

سبز مرچ سے مدافعتی نظام مضبوط اور موڈ خوشگوار رہتا ہے۔سبز مرچ کھانے سے ہمارا جسم اینڈورفین ہارمون خارج کرتا ہے۔ یہ ہارمون ہمارے دماغ تک جاتا ہے۔ اگر سبز مرچ کو سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچ سے پھیپھڑوں کے کینسر بچائو، ہڈیوں کی مظبوطی، کھانسی ، ہیضہ ، شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ ،قلب میں تحریک پیدا کرنے ، جسم سے فالتو چربی کم کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی