میگنیشیئم والی غذائوں کے استعمال سے کینسرسمیت کئی امراض سے محفوظ رہاجاسکتاہے، ماہرین صحت

پیر 2 اپریل 2018 11:29

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہاہے کہ میگنیشیئم والی غذائوں کے استعمال سے کینسرسمیت کئی امراض سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔ہاروڈیونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ میگنیشیم والی غذائیں انسانی صحت کیلئے انتہائی مفیدہیں۔میگنیشیم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جسم میں کیلوریز کی مقدارکومحدود کرتی ہے‘کیلوریز کم کھانے سے بڑھاپادورہوتاہے‘بیماریاں کم ہوتی ہیں اور انسان کئی طرح کے امراض سے محفوظ رہ سکتاہے۔

میگنیشیئم ڈی این اے میں ہونیوالی مضرتبدیلیوں کو بھی روکتی ہے جو آگے چل کر کینسر(سرطان) سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈی این اے اور آر این اے پرمشتمل آرلوپس (چھلی) ڈی این اے میں تبدیلی کی وجہ سے بنتے ہیں اورجسم کو نقصان پہنچاتے ہیں جن سے کینسر سمیت کئی طرح کے امراض جنم لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

میگنیشیئم اس تبدیلی کو 47سی68 فیصدتک کم کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق میگنیشیئم خواتین میں چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) اوردل کے امراض کو روکنے کیساتھ جسم میں کیلشیم ‘پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدارکو ایک تناسب سے رکھتی ہے اور 300 طرح کے مختلف بائیوکیمیکل افعال بھی انجام دیتی ہے۔ میگنیشیئم کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کیلئے بہترطریقہ یہی ہے کہ بجائے اسکے سپلیمنٹ خریدنے کے اسے غذاکے ذریعے حاصل کیاجاسکتاہے۔ میگنیشیئم سے بھرپور غذائوں میں سرفہرست پالک ہے جس کے ایک کپ پالک میں 157ملی گرام ‘سیاہ چاکلیٹ کے ایک ٹکڑے میں95 ملی گرام‘ ایک اونس بادام میں 60ملی گرام‘خشک انجیرمیں 50 ملی گرام‘ ایک کپ دہی میں 46 ملی گرام اورکیلے میں 32 ملی گرام تک میگنیشیئم موجود ہوتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی