ملک شیک خون کی شریانوں کے لیے خطرناک ہے، ماہرین

منگل 3 اپریل 2018 12:00

ملک شیک خون کی شریانوں کے لیے خطرناک ہے، ماہرین
جارجیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) امریکی ماہرین صحت نی کہا ہے کہ ملک شیک بھی شریانوں کی دیواروں اور ریڈسیل میں تبدیلی اور دل کے دورے کا سبب بنتا ہے۔ اگسٹا یونیورسٹی آف جارجیا کی پروفیسر جولیا بریٹن کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چربی کی زیادہ مقدار والے کھانے کو دن میں کسی ایک وقت کھالینے یا ایک گلاس ملک شیک پینے سے خون کی شریانوں اور خون کے اہم جز ’ ریڈ سیلز‘ پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور خون کے دباو کے وقت شریانیں پھیل نہیں پاتیں جس سے خون کی نالیوں کے پھٹنے یا ہیمرج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فٴْل کِریم، آئس کِریم اور ایک گلاس دودھ سے تیار کیے گئے ملک شیک میں 80 گرام چربی اور 1 ہزار حرارے موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

10 صحت مند افراد کو ایسا ملک شیک پلانے کے چار گھنٹے بعد لیب ٹیسٹ کیا گیا تو شریانوں کی دیواروں اور خون کے ریڈ سیلز میں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ پروفیسر جولیا بریٹن کو مطابق اگر ملک شیک یا زیادہ چربی والے کھانے مسلسل استعمال کیے جائیں تو یہ معاملہ اتنا سنگین ہو سکتا ہے کہ جسم کا قوت مدافعت کا نظام اسے درست کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن بھی روزانہ کے کھانوں میں 25 سے 30 فیصد سے زیادہ چربی استعمال نہ کرنے کا عمل تجویز دیتی ہے یعنی 2 ہزار کلوریز لینے والے شخص کو 44 سے 78 گرام تک چربی لینا چاہیے اس سے زیادہ چکنائی لینا دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی