و زن گھٹانے اورگلوکوز کے بہترکنٹرول کیلئے پیٹ بھرکر ناشتہ ضروری، امریکی ماہرین

منگل 3 اپریل 2018 12:00

و زن گھٹانے اورگلوکوز کے بہترکنٹرول کیلئے پیٹ بھرکر ناشتہ ضروری، امریکی ماہرین
شکاگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ صبح کے وقت متوازن اور صحت بخش ناشتہ پیٹ بھر کر کرنے سے موٹاپا اور ذیابیطس، دونوں ایک ساتھ قابو میں آتے ہیں۔امریکا میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج گزشتہ روز شکاگو میں اینڈوکرائن سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی جس میں سائنسدانوں نے اوسطاً 69 سال عمر کے 29 افراد کا مطالعے کیا۔

مطالعے میں 11 خواتین اور 18 مرد شامل تھے۔ یہ تمام افراد ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاوہ موٹاپے میں بھی مبتلا تھے۔تین ماہ تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے متوازن غذا پر مشتمل، توانائی سے بھرپور ناشتہ پیٹ بھر کر کیا، ان کے خون میں شکر کی مقدار (بلڈ شوگر) نہ صرف بہتر طور پر کنٹرول میں رہی بلکہ ان کے وزن میں بھی کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اگر صبح کے وقت صحت بخش ناشتہ پیٹ بھر کر کیا جائے تو اس کے اثرات دن کے کسی بھی دوسرے حصے میں کھائے جانے والے کھانے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر اور صحت افزاء ہوتے ہیں۔ تحقیق سے دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ روزانہ 6 مرتبہ مساوی مقدار میں کھانا کھانے والے افراد کو وقت بے وقت بھوک کا احساس تنگ کرتا رہا جبکہ دن میں تین مرتبہ (تگڑا ناشتہ، درمیانہ دوپہر کا کھانا، ہلکا پھلکا رات کا کھانا) کھانے والے افراد نے بے وقت بھوک کی شکایت بہت ہی کم کی۔

مزید یہ کہ پہلے گروپ کے مقابلے میں انہیں شوگر کنٹرول کے لیے بھی کم انسولین کی ضرورت پڑی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تقریباً 90 فیصد تعداد موٹاپے کا شکار بھی ہوتی ہے جبکہ موٹاپا کم کرکے ذیابیطس پر بھی بہتر کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی