پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے زیرنگرانی چلنے والی بی ایچ یوزفعال اور عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں،

ضلع کے دور دراز علاقوں کے عوام کو انکے دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں،پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرعصمت اللہ ترین

بدھ 11 اپریل 2018 15:28

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرعصمت اللہ ترین نے کہاکہ پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے زیرنگرانی چلنے والی بی ایچ یوزفعال اور عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں جبکہ بی ایچ یوز سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر مانٹرننگ کی جارہی ہیں پی پی ایچ آئی کا مقصد ضلع کے دور دراز علاقوں کے عوام کو انکے دہلز پر صحت کی سہولتیں فراہم کرے جسکے لئے پی پی ایچ آئی وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو غڑمی ، بی ایچ یو سزو ، بی ایچ یو زردآلو ، بی ایچ یو خدرانی ، بی ایچ یو گچینہ ،بی ایچ یو بیلی کا دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بی ایچ یوز سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی فرائض ایمانداری اور پابندی سے سرانجام دیں تاکہ دور دراز علاقوں کے غریب عوام کو ضلعی ہیڈکوارٹر کے بجائے انکے گھر کے نذدیک ہی طبی سہولت میسر ہو انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی پی ایچ آئی کے زیرنگرانی بی ایچ یوز ماڈل بی ایچ یوز ہے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں الٹراساؤنڈ کی سہولت موجود نہیں جبکہ بی ایچ یو غڑمی میں عوام کے سہولت کیلئے پی پی ایچ آئی نے الٹرساؤنڈ کی سہولت فراہم کیا گیا اسکے علاوہ بی ایچ یوز میں صحت کی بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرعصمت اللہ نے کہاکہ عوام کو علاج معالجہ کے سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پی پی ایچ آئی عوام میں بیماریوں سے بچاؤ حفاظتی اقدامات کیلئے شعوراجاگرکرنے کیلئے سوشل آرگنائز سٹاف اور بی ایچ یوز سٹاف کمیونٹی ہیلتھ سیشن ، سکول ہیلتھ سمیشن کا انعقاد بھی بقاعدگی سے کررہی ہیں اور بی ایچ یوز کی سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہر بی ایچ یوز کے اٹیچ منٹ ایریا کا ایک سپورٹ گروپ بھی موجود ہے جوکہ ہر مہینے ہر بی ایچ یو میں سپورٹ گروپ کا اجلاس ہوتا ہے سپورٹ گروپ میں علاقے کے معتبرین بلدیاتی نمائندے علماء کرام شامل ہے انہوں نے کہاکہ بی ایچ یوز کو فعال بنانے کیلئے پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس یو سٹاف سمیت وہ خود بھی روزانہ کی بنیاد پر بی ایچ یوز کا ویزٹ کرتے ہے بلکہ بعض اوقات ایک بی ایچ یو کا دن میں دو بار بھی ویزٹ کیا گیا تاکہ سٹاف کی کارکردگی معلوم کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بی ایچ یوز سٹاف کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہیں سٹاف کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاتے ہے تاہم ڈیوٹی سے غیر حاضر سٹاف کے ساتھ کسی بھی صورت میں کسی قسم کا کوئی رعایت نہیں کیا جاتا بلکہ غیر سٹاف کے خلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے اگر مذکورہ سٹاف نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا ہوتو اسے فوری طورپر انہیں برطرف کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یماری اولین ترجیحی ہے جسکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیںانہوں نے کہاکہ بی ایچ یو بیلی ، غڑمی و دیگر بی ایچ یو میں مرمتی کام بھی کرایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایچ آئی عوام کو طبی سہولیات انکے دہلز پر پہنچانے کی ہرممکن کوشش کررہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی