دنیا بھر میں رعشہ کی بیماری میں مبتلا لوگوںکی تعداد 60لاکھ سے تجاوزکر گئی

ہفتہ 14 اپریل 2018 23:33

لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) دنیا بھر میںرعشہ کی بیماری میں مبتلا لوگوںکی تعداد 60لاکھ سے زائد ہے جن میں سے اکثریت کو اپنے مرض کے متعلق کوئی آگہی نہیں۔ ان خیالات کااظہار دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے رعشہ کے مرض کے عالمی ہفتہ کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کیا۔اس آگاہی مہم کو GSK پاکستان کا تعاون حاصل تھا۔

سی ایم ایچ کے شعبہ نیورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر اور ڈاکٹر ز ہسپتال کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ پاکستان میں رعشہ کے مرض میں مبتلا افراد زیادہ تر 60سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں لیکن اس بیماری میں 40سے 50سال کی عمر کے افراد بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔بدقسمتی سے پاکستان میں اکثر رعشہ کے مریضوں کی تشخیص صحیح طور پر نہیں ہو پاتی اور اس بیماری کی علامات کو بڑھاپے کا ایک مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک بیماری ہے جو دماغ میں کیمیکل کی کمی کے باعث ہوتی ہے۔ یہ بڑھاپے کا ردعمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک زندگی بھر رہنے والا مرض ہے اور تمام عمر اس کا علاج جاری رہتا ہے۔ علاج کے نتیجے میں لوگ عام زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس مرض کی تشخیص کے لیے کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں بلکہ حرکات و سکنات سے باآسا نی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔اس بیماری کے نتیجے میں پٹھے اکڑ جاتے ہیں اور حرکات و سکنات سست روی کا شکار ہوجاتی ہیں۔

اس کے علاج کے لیے دوائوں کے ساتھ ساتھ فزیو تھراپی اور تیماری داری بہت اہم ہوتی ہے۔ اس بیماری کے باعث دیگر کئی مسائل جنم لیتے ہیں جن میں نیند کی کمی ، غصہ ، پریشانی ، دماغی امراض اور ڈپریشن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارکنسنز کے متعدد مریضوں میں یہ مسائل جنم لیتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کے اس بیماری سے لڑنے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرور ت ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی