ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں مدر اینڈ چائلد ہیلتھ سنٹر میں لیپرو سکوپک سرجری شروع کر دی گئی

ایمرجنسی سرجری کے علاوہ عام اور خاص آپریشن کیلئے مزید ایک آپریشن تھیٹر فعال

منگل 17 اپریل 2018 12:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال مدر اینڈ چائلد ہیلتھ سنٹر میں لیپرو سکوپک سرجری شروع کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی شروع کی گئی 450 بیڈز ہسپتال میں ایمرجنسی سرجری کے علاوہ عام اور خاص آپریشن کیلئے ایک مزید آپریشن تھیٹر چلا دیا گیا ہے۔ لیپرو سکوپ کے ذریعہ پہلے صرف مرض کی تشخیص کی جاتی تھی، اب نئے آپریشن تھیٹر کے قیام سے لیپرو سکوپک آپریشن بھی شروع کر دیئے گئے ہیں جو علاقہ کے عوام کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بشیر چیئرپرسن گائنی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ان کی ڈاکٹرز کی ٹیم جو خصوصی تربیت رکھتی ہیں اور آغا خان یونیورسٹی ہاسپٹل سے تربیت حاصل کر چکی ہیں، اب یہ نئی سہولیات عوام کیلئے ان کی زیرنگرانی کھول دی گئی ہیں جس سے علاقہ کی عوام مستفید ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ محدود دستیاب وسائل کے اندر رہ کر عوام کی بہترین خدمت یقینی بنائی جا سکے، مزید سٹاف میسر آنے کے بعد بقایا آپریشن تھیٹرز بھی چلائے جائیں گے، آٹھ آپریشن تھیٹرز میں سے چار آپریشن تھیٹرز چلائے جا چکے ہیں۔

گذشتہ روز ڈاکٹر شہلا نور، ڈاکٹر رقیہ سلطانہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پہلا لیپرو سکوپک کامیاب آپریشن کیا جبکہ دوسرے آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر بشریٰ خان جو کینسر کے علاج اور سرجری میں خصوصی تربیت رکھتی ہیں، نے مریض کا کینسر کا کامیاب آپریشن کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بشیر نے اس موقع پر آپریشن تھیٹرز سٹاف اور اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جن کی انتھک محنت اور کاوشوں سے آج یہ شعبہ اس قابل ہوا کہ عوام کی بھرپور خدمت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے محدود وسائل اور لامحدود مسائل کے ہوتے ہوئے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا اور عورتوں اور بچوں کے 450 بیڈز کے ہسپتال کو فعال بنایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی