عطائیت کی آڑ میں کوالیفائیڈ اطباء کو حراساں اور پریشان نہ کیا جائے‘حکماء

اطباء ایم ایس ڈی ایس اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنائیں‘حکم احمد سلیمی ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو و دیگر کا بیان

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)عطائیت کی آڑ میں کوالیفائیڈ اطباء کو حراساں اور پریشان نہ کیا جائے، کوالیفائیڈ اطباء قانونی تقاضوں کے مطابق پریکٹس کریں، اپنے مطب پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اقدامات کریں اور ایم ایس ڈی ایس پر پوری طرح کاربند رہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے رہنمائو ں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم عطاء الرحمن صدیقی اور حکیم حافظ عبد الرزاق کھوکھر نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا عطائیت کے خلاف اقدام قابل تحسین ہے اور اہم اس کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔ لیکن اس کی آڑ میں محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کوالیفائیڈ اطباء کو حراساں اور پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اطباء اپنے مطب پر ایم ایس ڈی ایس پر یقینی طور پر عملدرآمد کروائیں اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق علاج معالجہ اور صحت و صفائی کا مکمل خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مطب کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن اور لائسنس فل فور بنوائیں ۔ اس کے علاوہ ایسے کوالیفائیڈ اطباء جن کی این سی ٹی کی رجسٹریشن رینیول ہونیوالی ہے وہ بھی جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کی رینیول کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس جمہور اطباء کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس میں ہمیشہ طب و طبیب کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش تکالیف کے ازالہ کے لئے دن رات اقدامات کئے۔

اور اس کے روز اول سے لیکر اب تک کئے گئے اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ اور انشاء اللہ طبی تاریخ میں انہیں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ پاکستان طبی کانفرنس کی تمام قیادت جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔ اور اپنے آبائو اجداد کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے صرف اطباء کی خدمات کے جذبہ کو لیکر کامیابی اور کامرانی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی