لہسن صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے، ماہرین

بدھ 2 مئی 2018 11:52

قصور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وہ چیز جوہرپاکستانی کچن میں موجود ہوتی ہے اوربیشتر کھانوں میں استعمال ہوتی ہے درحقیقت کینسر‘امراض قلب اورذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے جان لیوا امراض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے اور وہ چیز ہے لہسن جسے صدیوں سے مختلف گھریلو ٹوٹکوں میں مختلف طبی مسائل دورکرنے کیلئے استعمال کیاجارہاہے تاہم اب برطانوی محققین نے اسے صحت کیلئے بھی بہت زیادہ فائدہ مند قرار دیدیاہے ۔

ناٹنگھم یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن کو کھانا صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مندہے ۔تحقیق میں بتایا گیاکہ ہر کچن میں موجود اس عام چیز کوکھانا کینسر‘ امراض قلب اورذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے امراض کا خطرہ کم کیاجاسکتاہے تاہم یہ فائدہ لہسن کو پکانے کے طریقے سے ہی حاصل ہوتاہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن میں موجود کئی طرح کے کمپائونڈ اسے کاٹنے کے دوران خارج ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کے صحت پر اثرات میں کمی بیشی واقع رہتی ہے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ ابھی بھی وہ یہ جان نہیں سکے کہ لہسن کو کھانے کا کون سا طریقہ سب سے زیادہ فائدہ مندثابت ہوسکتاہے۔یعنی وہ ایسے شواہدفراہم نہیں کرسکے کہ کچی لہسن کو کھانا زیادہ فائدہ ہے یا غذا میں شامل کرکے استعمال کرناتاہم ان کا یہ ماننا ضرورتھا کہ یہ صحت کیلئے فائدہ مندہے۔محققین کا کہناتھا کہ یہ بلڈپریشر کونمایاں حدتک کم کرنے میں مدد دیتاہے جبکہ اس میں کینسر سے بچائو والے کئی کمپائونڈ موجود ہیں‘جانوروں پرتجربات کے دوران بلڈشوگر لیول میں کمی دیکھی گئی تاہم اب تک انسانوں پر اسے آزمایا نہیں گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط