نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ڈاکٹر نیک داد خان

پیر 21 مئی 2018 12:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء)خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مقررین نے نرسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تقریب میں ہسپتال کے نرسنگ سٹاف کے علاوہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرنیک دادخان، میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹرمقیم اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں مریضوں کی بہتردیکھ بھال اور انکے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب بھی دی گئی۔مقررین نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نافذہونے کے بعد ایک مستقل نرسنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی گئی ،ہسپتال میں نرسنگ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں نہ صرف نرسز کی صلاحیت بہتربنانے کے لئے تعلیمی تحقیق اور شعبہ کو عالمی معیار صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے بلکہ نرسز کی حوصلہ افزائی کے لئے نرسز کو 8کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر 6نرسزکو اعلیٰ کارکردگی، 12نرسزکو امرجنگ سرٹیفیکیٹ ،43نرسزکو مختلف وارڈ وںمیں بہترین کارکردگی ، 10 نرسز کو مختلف ورکشاپ منعقد کرانے ،12آرگنائزنگ کمیٹی کے نرسز،8نرس طالبات اور 17ڈپلومہ ہولڈر انٹرنی کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔پوسٹرمقابلے میں بھی پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی نرسز کو سرٹیفیکیٹس سے نوازاگیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی